ماڈل دینی مدارس میں اساتذہ کیلئے بہترین تربیتی کورسز کرائینگے، عامر طاسین

ماڈل دینی مدارس میں اساتذہ کیلئے بہترین تربیتی کورسز کرائینگے، عامر طاسین

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عامر طاسین نے گزشتہ دنوں ماڈل دینی مدرسہ سکھر کا دورہ کیااس دوران وہاں مدرسہ کے عملہ سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

سنے ۔ چیئر مین بورڈ نے بچوں کی تعداد کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور نظام کی مزید بہتری کے لیے ترجیحی بنیاد پر طلبہ کے لیے خصوصی انگریزی اور عربی لینگویج کی کلاسز شروع کرانے کا عندیہ دیا اور یہ بھی بتایا کہ بہت جلد ووکیشنل ٹریننگ کے لیے کورسز بھی کرائے جائیں گے ۔ دوسرے دن بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عامر طاسین نے کراچی ماڈل مدرسہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے کام کو سراہا۔چیئرمین ڈاکٹر عامر طاسین نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں گیارہ سال بعدپاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو فعال اور متحرک کرناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ضرورت اس امر کی ہے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نئی جہتوں سے کام کا آغاز کرے ۔دریں اثنا سکھرماڈل دینی مدارس کے عارضی ملازمین کی جانب سے دائر کردہ کردہ درخواست پر۶۲ ،اپریل کو سکھرہائی کورٹ بنچ میں بھی پیش ہوئے اور عدالت کے استفسار پر وضاحت پیش کی کہ بورڈ کو ان ملازمین کے مستقل ہونے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ تاہم اس سلسلے میں بہت جلد ان تمام ملازمین کے حق میں بہتر فیصلہ سامنے آ سکے گا ۔ بعد ازاں عدالت نے ملازمین کی مستقلی کی رپورٹ کے حوالے سے چیئر مین بورڈ کو دو ماہ کا وقت دیا ہے۔

عامر طاسین

مزید : ملتان صفحہ آخر