بلاول والدہ کے قاتلوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہو کر شیروں کو نہ للکاریں ‘شیر علی گورچانی

بلاول والدہ کے قاتلوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہو کر شیروں کو نہ للکاریں ‘شیر علی ...

جام پور (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری شریف خاندان پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے والد کی سوئس بینکوں میں لوٹ کھسوٹ کی پڑی اربوں ڈالرز کی رقم واپس دلوائیں ۔ لاہور سے فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کرپٹ انکلوں اور اپنی والدہ کے قاتلوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہو کر (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

شیروں کو نہ للکاریں ورنہ ان کی للکار انہیں اور ان کے والد کو مہنگی میں پڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کی پارٹی پانچ سال بے دردی سے قومی خزانہ پر ہاتھ صاف کرتی رہی اور اس لوٹ مار میں انہیں اپنی پارٹی کی چیئر پرسن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا بھی یاد نہ رہا ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے لئے اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں جن لوگوں کو اپنا قاتل قرار دیا تھا اب اسی بے نظیر بھٹو کے انہی قاتلوں کے در دولت پر جاکر اتحاد کرنے کی بھیک ماررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلاول زرداری وفاق پر تنقید کرنے اور ویر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے کے بجائے سندھ میں لوٹ کھسوٹ اور تھر میں سینکڑوں بچوں کی اموات کا حساب دیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے انشاء اللہ حکومت اپنی آئنی مدت پورے کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر