وزیراعظم نے بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے مواقع دیکرخادم اعلیٰ کا ثبوت دیا ‘ پیرزادہ سلطان جہانگیر

وزیراعظم نے بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے مواقع دیکرخادم اعلیٰ کا ثبوت دیا ‘ ...

لودھراں ( نمائندہ پاکستان) رکن صوبائی اسمبلی پیر زادہ سلطان جہانگیر بھٹہ نے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھٹہ مزدور بچوں کو تعلیم کے مواقع دیکر اپنے عملی خادمِ اعلیٰ ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں نے یہ بات ٹی ایم اے ہال میں یومِ مزدور اور وزیر اعلیٰ خدمت کارڈ دینے کی مشترکہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کلکٹر ڈاکٹر جاوید قمر تھے اور مہما نانِ اعزاز ای ڈی او ایجوکیشن نازک شہزاد، محمد طیب خان اے سی لودھراں، ڈی ایم او محمد مختار احمد،ای ڈی او زراعت گلزار احمد خلجی،اور ڈی او لیبر رانا جمشید فاروق تھے ۔ صدر تقریب نے مزید کہا کہ ہمارے مزدور ہماری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اے ڈے سی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا مفادِ عا مہ کی حکومتی پا لیسیوں کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور رول ادا کرے۔ ای ڈی ایجوکیشن نازک شہزاد نے کہا کہ بھٹہ مزدور بچوں اور مزدوروں کے بچوں کو بھی بلا امتیاز اعلیٰ تعلیم کے موا قع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ڈی او لیبر نے تفصیل بتا تے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدور کے سکول میں داخلہ کے وقت خاندان کو دو ہزار روپے اور بچے کو ماہانہ ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اورذہین بچوں کو سکالر شپ بھی ملے گی۔بعد ازاں ایم پی اے اور دیگر افسران نے مو قع پر موجود بھٹہ مزدوروں میں وزیر اعلیٰ خدمت کارڈ تقسیم کئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر