سربراہ پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی افتخار محمد چودھری کا ڈہرکی ریلوے سٹیشن پر پرتباک استقبال
ڈہرکی(نامہ نگار) ) رات دیر گئے پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری خیبرمیل ٹرین کے زریعے ڈہرکی پہنے پر پاکستان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی سندھ کے چیف آرکنائزر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالوہاب بلوچ ،ایس ٹی پی کے وائس چیئرمین عبدالفتاح سمیجو ڈہرکی بار کونسل کے صدر چوہدری جاوید آرائیں ،ملک سیلم اختر،مزدوررہنماؤمحمدصادق لغاری،راجھن سمیجواوردیگرنے انکا شانداراستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں جسکے بعدجام عبدالفتاح سمجوکے عشائے میں شرکت کی جہاں پر مقامی مزدوررہنماؤں محمدصادق لغاری ،غلام سرورعباسی راجھن سمیجو،شہزادوپنہیاراوردیگر نے ان سے خصوصی ملاقاتیں کرکے مزدوروں کے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی خاص طورپر اینگروفرٹیلائزرڈہرکی ،ایف ایف سی تھری میرماتھیلو ،ماڑی پیٹرولیم فیلڈ،لبرٹی پاورپلانٹ ،اینگروانرجی ،قادرپورگیس فیلڈاوردیگرمقامی صنعتی اداروں کی انتظامیہ کی مزدوردشمن پالیسیوں پرکام کرہے ہیں ۔ پریس کلب کے صدر پیربخش راجڑی کی سربراہی میں مقامی صحافیوں نے سابق چیف جسٹس سے ملاقات کرکے علاقے کے مزدوروں سے ہونے والی زیادتیوں اور ڈہرکی کے دیگربنیادی مسائل پرتفصیلی گفتگوکی گئی چئف جسٹس نے مختلف وفود کوملاقات کے دوران یقین دلایا کہ ڈہرکی میں صنعتی اداروں اینگروفرٹیلائزر اوردیگر کی جانب سے مزدوروں سے زیادتیوں کے خلاف ہمار ی پارٹی کی طرف سے ملک گیرسخت احتجاجی تحریک چلائے گی۔ افتخارمحمدچوہدری نے رات جام عبدالفتاح سمیجو کے ڈیرہ پرگذاری اور صبح ناشتہ کرنے کے بعد ایک بڑی عوامی ریلی کی صورت میں میر پور ماتھیلوکی جانب یوم مئی کے سلسلہ میں منعقد کیئے جانے والے مزدوروں کی جانب سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوگئے۔