جنوبی پنجاب کے بھٹہ مزدور کو حقوق کی فراہمی کیلئے خدمت کارڈ کی فراہمی شروع

جنوبی پنجاب کے بھٹہ مزدور کو حقوق کی فراہمی کیلئے خدمت کارڈ کی فراہمی شروع

ملتان ‘ خانیوال ‘ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ چوک سرور شہید ‘ بہاولپور ‘ بھکر‘ لیہ ‘ ڈیرہ غازیخان ( سٹی رپورٹر ‘ نمائندگان ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر یوم مئی کے موقع پر ملتان کے بھٹہ مزدوروں کو حقوق کی فراہمی کے لئے خدمت کارڈز کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔ضلعی حکومت اور محکمہ لیبر کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب رضا ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن زاہد اکرام نے کی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جبکہ مسلم لیگی رہنما ،بلال بٹ ،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری عبدالغفور اور ای ڈی او ایجوکیشن اشفاق گجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن زاہد اکرام نے ابتدائی طور پر 15بھٹہ مزدور خاندانوں میں وزیر اعلی خدمت کارڈز تقسیم کئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈی نیشن زاہد اکرام نے کہا کہ وزیر اعلی نے یکم مئی کو بھٹہ مزدوروں کو حقوق کی فراہمی کیلئے خدمت کارڈز کا انقلابی منصو بہ شروع کیا ہے خدمت کارڈز کے ذریعے ہر خاندان کو ماہانہ 2ہزار روپے نقد مالی امداد ،بچوں کو کتابیں،یونیفارم اور دیگر اخراجات ادا کر نے کی سہولت حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں محکمہ لیبر کی جانب سے 1680بھٹہ مزدور رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن میں سے 1080کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے حکومت پنجاب کے حکم ہر یکم مئی سے 15مئی تک ان مزدور خاندانوں کو خدمت کارڈز اور مہم کارڈز کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر ذکاء عباس سومرو نے شرکاء کو خدمت کارڈز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ خانیوال سے بیورو نیوز ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ضلع خانیوال میں بھٹہ مزدوروں کے بچو ں کو مفت تعلیم اور مالی معاونت کیلئے خدمت کارڈز کا اجراء ہوگیا ۔ڈی سی او خالد محمو دشیخ نے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہاکے ہمراہ ڈسٹرکٹ جناح لائبریری میں خدمت کارڈز کا باقاعدہ اجراء کیا ۔ڈی سی او خالد محمود شیخ نے اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت تعلیم ‘تعلیمی وظائف او روالدین کی مالی معاونت کیلئے خدمت کارڈز کا اجراء حکومت پنجاب کے جدید اور جامع نظام تعلیم کی تشکیل کا انقلابی پروگرام ہے ۔ایم پی اے نشاط خان ڈاہا نے کہاکہ مزدور ریاست کی معیشت کا بنیادی ستون ہے۔ جس کیلئے ان کی ہر سطح پر حمایت ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ڈی او لیبر نوید احمد قریشی نے کہاکہ ضلع خانیوال میں بھٹہ مزدوروں کے 13ہزار بچوں کیلئے خدمت کارڈز جاری کیے جائیں گے او ریہ کام مرحلہ وار ہوگا پہلے مرحلہ میں 260خاندانوں کو600بچوں کیلئے خدمت کارڈز کا اجراء کیا جائیگا ۔قائم مقام ڈی او ایلمنٹری عابد حسین نے بتایاکہ خدمت کارڈز کے ذریعے چار سال سے چودہ سال کی عمر والے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو فی بچہ داخل کروانے پر 2000روپے جبکہ سکول میں ریگولر 75فیصد حاضری پر ہر بچہ کو 1000روپے ماہوارمالی وظیفہ اور ہر سال 4000روپے مالیت سے یونیفارم ‘کتابیں ‘جوتے ‘واسکٹ ‘جرابیں اور نوٹ بکس کیلئے حکومت پنجاب رقم فراہم کریگی ۔ محمد اکرم ہراج نے حاضرین کو خدمت کارڈزکی پالیسی بارے آگاہ کیا ۔ڈی سی او خالد محمود شیخ ‘ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا ‘ای ڈی او ایجوکیشن اعزاز احمد ‘اے ڈی سی اشفاق احمد ‘ڈی او سی افتخار علی ‘اے سی عابد حسین اور ڈی او لیبر نوید سرور نے 20بھٹہ مزدوروں کو مفت تعلیم کیلئے خدمت کارڈز دئیے۔بعدازاں انہوں نے جناح لائبریری میں قائم سنٹر پرلگائے گئے کاؤنٹرز پر خدمت کارڈز جاری کرنے کے پراسس کا معائنہ کیا ۔ مظفر گڑھ ‘ کوٹ ادو ‘ چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ‘ تحصیل رپورٹر کے مطابق اب مزدور کا بچہ بھی پڑھ لکھ کر ایک افسر بن سکے گا، چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوگا اور شرح خواندگی میں اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے عالمی یو م مزدور کے موقع پر ایلیمنٹری کالج میں بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے والدین کی مالی امداد کی سکیم شروع کی ہے ، جس کے تحت بھٹہ مزدوروں کو 2000روپے اور ہر بچے کو 1000روپے کی خدمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد کی‘ 75فیصد حاضر مکمل کرنے پر بچوں میں وظائف بھی تقسیم کئے جائیں گے، ڈی سی او نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 557بھٹہ مزدور خاندانوں کے 1800بچوں کی تصدیق ہوچکی ہے ، جن کو پہلے مرحلے میں 15مئی تک خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ،، قبل ازیں مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مزدور طبقہ کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں ،، اس موقع پر ای ڈی او تعلیم شمشیر احمد نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے مزدوروں میں خدمت کارڈ کا اجراء حکومت کا ایک احسن اقدام ہے ‘ڈی او تعلیم مختیار حسین نے کہا کہ اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا،انہوں نے کہا کہ جلد ہی100فی صد شرح خواندگی کا ہدف پورا کرلیا جائے گا، بعد ازاں مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو او رڈی او سی شہزاد مگسی نے بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کئے اس موقع پر ای ڈی او تعلیم شمشیر احمد ، ڈی او تعلیم مختیار حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے 307 بھٹہ مزدورخاندانوں کے 1601بچوں کو سکول داخل کروانے پر خدمت کارڈز کااجراء کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کمشنر آفس بہاول پور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ، اراکین صوبائی اسمبلی خالد ججہ، شعیب اویسی، فوزیہ ایوب قریشی، خالد وارن، ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رائے عبدالحفیظ بھٹی اور میاں شاہد اقبال شریک تھے۔ تقریب میں ضلع بہاول پور سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو سکول میں داخلہ اور حصول تعلیم کی ترغیب کے لئے خدمت کارڈز کا آغاز کیا گیا۔ یہ رقم بذریعہ خدمت کارڈ کسی بھی اے ٹی ایم مشین کے ذریعہ باآسانی وصول کی جا سکے گی۔بھٹہ مزدوروں کو خدمت کارڈز اجراء کے پہلے مرحلہ کے دوران تحصیل یزمان اور تحصیل بہاول پور سے تعلق رکھنے والے بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈز کا اجرا کیا گیا۔تقریب میں ایک ہی چھت تلے بھٹہ مزدوروں کی مستند تصدیق کے بعد خدمت کارڈز اجراء کئے گئے۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے منظور کردہ پیکج کے تحت ضلع میں عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر بھٹہ مزدوروں کو خدمت کارڈز کے اجراء کا آغاز کردیا گیا ہے جس کیلئے ضلعی محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ڈی سی او آفس میں قائم کیے گئے خصوصی سہولت کاؤنٹر پر ایک پروقار تقریب منعقدکی گئی ۔تقریب میں سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور عرفان اللہ خان نیازی مہمانان خصوصی تھے جبکہ ڈی سی او احمد مستجاب کرامت نے تقریب کی صدارت کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی حافظ احمد طارق ،ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد اشرف،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد شاہد رانا،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن رانامحمد شبیر خاں،ڈی اوایلمنٹری ایجوکیشن /فوکل پرسن ملک محمود حسین ،ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری ایجوکیشن ڈاکٹر منیر حسین اور خدمت کارڈز حاصل کرنیوالے بھٹہ مزدور بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،عرفان اللہ خان نیازی اور اے ڈی سی حافظ احمد طارق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عالمی یوم مزدوراں کے موقع پر بھٹہ مزدوروں کیلئے تاریخی فلاحی پیکج منظور کرکے ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں ایک اور مثالی قدم کا اضافہ کیاہے۔اس موقع پر ڈی اوایلیمنٹری ایجوکیشن ملک محمود حسین نے بھٹہ مزدوروں کیلئے خدمت کارڈ سکیم کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس سکیم کے پہلے مرحلہ میں ضلع کے 329بھٹہ مزدوروں کو خدمت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔تقریب کے آخر میں سینیٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ نے ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،عرفان اللہ خان نیازی،ڈی سی او احمدمستجاب کرامت اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈز تقسیم کیے ۔ لیہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع لیہ میں خادم اعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت چالڈلیبر کے خاتمے اوربھٹہ مزدورں کی فلاح و بہبود اوران کے بچوں کو تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی کے لیے مالی امداد کے سلسلہ میں ضلع بھر میں 1500سے زائد خدمت کارڈ کی فراہمی کاعمل جارہی ہے یہ بات ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے خدمت کارڈ فراہمی کاونٹر پربھٹہ مزدورں میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر اسسٹنٹ منظوراحمد خان چانڈیہ ،ای ڈی اوتعلیم محمد منشاء،ڈی ایم اوعثمان بخاری ،ڈی ڈی او تعلیم غلام یاسین چشتی نے بھٹہ مزدروں میں خدمت کارڈ تقسیم کیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد خان چانڈیہ نے بتایا کہ ضلع لیہ میں تمام بھٹہ مزدورں کا جامع سروئے کر کے انہیں خدمت کارڈ فراہم کیے جارہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق .وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 414 بچوں کو بازیاب کرکے رجسٹریشن کر لی گئی ہے او رپہلے مرحلے میں ایسے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائے گا جس کے تحت بچوں اور والدین کو ووچر او رخدمت کارڈ دیئے جا رہے ہیں . ووچر کے ذریعے وہ متعلقہ تعلیمی اداروں میں داخلہ لے کر کتابیں ، یونیفارم ، سٹیشنری او ردیگر سہولیات مفت حاصل کر سکیں گے . خدمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ ، سہ ماہی او رسالانہ امداد ممکن ہو سکے گی. یہ بات ضلع کونسل ہال ڈیرہ غازیخان میں بچوں اوروالدین کو خدمت کارڈ جاری کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بتائی گئی۔ تقریب میں ڈی سی او ندیم الرحمن ، ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ ، ایم این اے مسز شہناز سلیم ، ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ ، ای ڈی ا و سی ڈی احمد خان لغاری اور دیگر نے بچوں کے والدین خورشید احمد ، صابر حسین، غلام عباس ، ظفر ، رشید احمد ، حضور بخش ، محمد رمضان ، مشتاق احمد ، محمد ریاض ، غلام فرید ، بشیر احمد ، غلام یاسین ،شیر امین ، عبدالمجید ،عبدالعزیز ، اللہ وسایا ، محمد یعقوب، غلام عباس ، منظور حسین او ردیگر میں خدمت کارڈ تقسیم کیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر