میٹرو منصوبہ متاثرین کو ووچر کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے ‘ غلام مصطفی

میٹرو منصوبہ متاثرین کو ووچر کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے ‘ غلام مصطفی

ملتان ( نمائندہ خصوصی )لینڈا یکوزیشن کلکٹر چوہدری غلام مصطفی نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبے کے متاثرین کو 2ارب 76کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی ہے اور ووچر کے اجراء کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے ۔بس ڈپو کیلئے حاصل کی گئی 160کنال 14مرلہ اراضی کے لئے 21کروڑ 34لاکھ روپے موصول ہوگئے ہیں اور آج سے اعتراضات سننے کیلئے مالکان کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں ۔میٹرو بس منصوبے کے 7میٹرو بس(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

اسٹیشنز کے ساتھ مزید زمین حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سڑک کشادہ کرکے ٹریفک اور پیدل چلنے والے شہریوں کیلئے مزید آسانی پیدا کی جاسکے ۔یہ بات انہوں نے متاثرین کو ادائیگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتا یا کہ منصوبے کے لئے حاصل کی گئی زمین کے908مالکان میں سے 627کو 2ارب 49کروڑ 76لاکھ روپے ادا کردیئے گئے ہیں جس میں عمارتوں کے ملبہ کی قیمت بھی شامل ہے ۔ایل اے سی نے بتایا کہ متاثرین کو دائیگی کیلئے 4ارب 28کروڑ مختص کئے گئے تھے اورتمام بقایا رقم ایم ڈی اے کے اکاؤنٹ میں موجود ہے۔چوہدری غلام مصطفی نے بتایا کہ بس ڈپو کیلئے حاصل کی گئی 160کنال 14مرلے اور 13گز زمین کی ادائیگی جلد شرو ع کی جارہی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ بس ڈپو کے متاثرین کو زمین کی قیمت کے عوض 20کروڑ 85لاکھ روپے ، تعمیراتی ملبہ 40لاکھ 87ہزار روپے ، فصل 2لاکھ 61ہزارروپے اور ٹیوب ویل کے معاوضے کے طور پر ایک لاکھ 58ہزار روپے ادا کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مندرجہ بالا قیمتوں کے تعین کیلئے ڈی سی او ملتان کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ زراعت ، بلڈنگز اور پی ایچ اے کے افسران پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے ۔ ایل اے سی نے مزید بتایا کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ، بہادر پور ،ابن قاسم ، دولت گیٹ ، عام خاص باغ ، منظور آباد اور پیپلز کالونی کے مقام پر زیر تکمیل میٹرو بس اسٹیشنز کے ساتھ مزید زمین حاصل کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر