تحصیل صد ر ہسپتال کھر کی سابقہ حیثیت بحال ‘ مطلوبہ فنڈز جاری

تحصیل صد ر ہسپتال کھر کی سابقہ حیثیت بحال ‘ مطلوبہ فنڈز جاری

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی) .رکن صوبائی اسمبلی سردار محمدجمال خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے تحصیل صدر ہسپتال کھر کی سابقہ حیثیت بحال (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کرتے ہوئے مطلوبہ فنڈز فراہم کر دیئے ہیں .تعمیراتی کام نومبر تک مکمل کر کے ایس این ای کے مطابق بھرتی کی جائے گی . انہوں نے یہ بات ڈی سی ا و آفس ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ چند سال قبل تحصیل صدرہسپتال کھر کو ڈی گریڈ کر کے آر ایچ سی کر دیاگیا تھا تاہم انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کر کے علاقہ کی ضرورت اورعوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے اسے دوبارہ تحصیل صدر ہسپتال بنا نے کی درخواست کی جس پر انہوں نے منظوری دیتے ہوئے مطلوبہ فنڈز فراہم کیے او ر ماہرین تعمیرات کے مطابق ٹی ایچ کیو کھر کے پانچ میں سے تین بلاکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے رہائش گاہیں اور دیگر تعمیراتی کام چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا. منصوبہ پر تقریبا 20 کروڑ روپے خر چ کیے جائیں گے . ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی سمیت جدید طبی سہولیات کیلئے مشینری فراہم کی جائے گی.اس موقع پر بتایا گیاکہ تعمیراتی کام پر 11 کروڑ روپے جبکہ مشینری اور آلات کی فراہمی پر ساڑھے آٹھ کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے .

مزید : ملتان صفحہ آخر