پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے، آغا یوسف

پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے جان ومال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے، آغا ...

دنیا پور(نامہ نگار)ضلع لودہراں میرا دوسرا گھر ہے جتنا پیار مجھے اس دھرتی سے ملا اس کو فراموش نہیں کر سکتا ۔پولیس ڈیپارٹمنٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے جان و مال کے لیے کوشاں ہے ۔کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس اور عوام میں باہم خوشگوار تعلقات استوار ہوتے ہیں ۔پنجاب کے تمام (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

200تھانوں سادہ کپڑوں میں ملبوس مردو خواتین پر مشتمل کمپلینٹ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او سمیت حکام پولیس کو رپورٹ ارسال کرے گا ۔دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پولیس ہی نہیں معاشرے کا ہر شخص اپنا کردار ادا کرے ۔ان خیا لات کا اظہار ڈی آئی جی انسپکشن ویجی لینس پنجاب آغا یوسف نے رہنما شہید کانجو گروپ راؤ عابد علی خاں کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے ایلیٹ فورس کے بعد ڈولفن فورس بھی امن و عامہ قائم رکھنے کے لیے عوام اور ملک کے تحفظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔اس موقع پر حاجی راؤ علی بہادر ،سابق ایس ایچ خالد گورایہ ،ایس ایچ او سٹی اختر شاہ ،طاہر نور خان جوئیہ ،ذوالفقار بھٹی ایڈوکیٹ ،شعبان گورایہ سب انسپکٹر ،اعظم بھٹہ ،عقیل ہاشمی ،شہباز اکمل ،ملک زبیر چوہان ،ڈاکٹر محمد افضل ،ریاض فریدی ،سلما ن چوہدری و دیگر موجود تھے قبل ازیں انہوں نے چوہان فلنگ اسٹیشن کا بھی افتتاح کیا ۔ان کے ہمراہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 207چوہدری زوار وڑائچ بھی تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر