این اے 154 میں انتخابی عذرداری پر ممبر قومی اسمبلی جہانگیرترین سمیت تمام امیدواروں کو 13 مئی کو پیش ہونے کا نوٹس جاری

این اے 154 میں انتخابی عذرداری پر ممبر قومی اسمبلی جہانگیرترین سمیت تمام ...

ملتا ن(خبر نگا رخصو صی) الیکشن ٹربیونل ملتان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 سے ناکام امیدوار کی انتخابی عذرادری پر ممبر قومی اسمبلی جہانگیر ترین سمیت دیگر امیدواروں کو 13 مئی کو(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر نے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں مذکورہ حلقہ کے ضمنی انتخابات میں ناکام ہونے والے امیدوار پروفیسر وحید کمال نے دھاندلی اور دیگر الزامات پر مبنی انتخابی عذرداری الیکشن کمیشن پاکستان کو بھجوائی تھی جس کو سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونل کے پاس بھجوایاگیا جس کی ابتدائی سماعت کے بعدکامیاب امیدوار جہانگیرترین سمیت دیگر امیدواروں صدیق بلوچ، عمیر بلوچ ،سمیر ممتاز نون ، خواجہ شریف ، محمد عارف کوریجہ ، عفت سومرو، جیکب آفتاب ، غلام مصطفیٰ، پروفیسر لجپال،ساجد انعام، افضل بخاری، مختار احمد موہانہ،طاہر امیر غوری، غلام فرید سعیدی، شمشاد علی ، نفیس احمد مراد ، اقبال ہوچہ، تاہم مسعود، جہانگیر خان ، شاہد جہانگیر،علامہ شفقت الرحمان ،سعید احمد شاہ کاظمی کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر