ڈہرکی میں شارٹ سرکٹ کے باعث 4 گھروں میں آتشزدگی، سامان خاکستر 400من گندم بھی راکھ کاڈھیر بن گئی
ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی کے قریب گاؤں محمدپٹھان چاچڑمیں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گلزاراحمد، نظیرمینگھواڑ،شنکراوراشکوک کے گھروں سمیت چارگھروں کوآگ لگ گئی جس کی وجہ(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
سے گھروں میں رکھا ساراسامان اور400من گندم بھی جل کرراکھ کا ڈھیربن گئی متاثرین نے کہا کہ اگرمیونسپل ڈہرکی کی گاڑی اگربروقت پہنچ جاتی توہمارااتنا بڑا نقصان نہ ہوتا لیکن اس دوران ہم صرف اپنی جانیں بچاسکے باقی گھرکا ساراسامان اوراناج جل کرخاکسترہوگیا۔