سانحہ فتح پور میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی ہوگی ‘فیض الحسن سواگ ‘ قیصر مگسی
فتح پور (سٹی رپورٹر ) زہریلی مٹھائی سے ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اس سانحہ میں جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، ان خیالات(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کا اظہار صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے، سردار قیصر عباس خان مگسی ایم پی اے، ملک عبدالشکور سواگ سابق ایم پی اے ، صاحبزادہ محبوب الحسن چےئر مین یوسی گرے والا، چوہدری پرویز اختر یوسی ناظم 98ایم ایل ، قیصر ارشاد چوہدری چےئر مین یوسی 110ٹی ڈی اے ،محمد بوٹا شہزاد نے مشترکہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ لیہ کی تاریخ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ایک ہی گھر کے 13افراد سمیت متعدد گھرانوں کے افراد کی زندگی کے چراغ گل ہوجانے کے واقعے نے تمام علاقہ سمیت دیگر شہروں کی عوام کے رونگٹے کھڑے کر دئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر کو تاہی کے ذمہ داروں کے تعین کے لئے 7رکنی بورڈ تحقیقات میں مصروف ہے اور جو بھی اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں ان کو قرار واقعی سزا ملے گی ۔
فیض سواگ