نواں کوٹ، مکان کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق، 4زخمیوں کا نکال لیا

نواں کوٹ، مکان کی چھت گرنے سے 2خواتین جاں بحق، 4زخمیوں کا نکال لیا

جیٹھہ بھٹہ،نواں کوٹ (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان ) خان پور کے قصبہ نواں کوٹ کی بستی ٹھیڑی میں اچانک مکان کی چھت گرنے سے 6خواتین خورشید بی بی،عاشو بی بی ،شمیم بی بی،فیض مائی ،صوبیہ بی بی ملبے تلے دب گئیں جنکو انکے ورثاء نے اپنی مدد آپکے تحت نکالا تو ایک خا تون خور شید بی بی موقع پر جاں بحق(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

ہو چکی تھی ،ورثاء واہل علا قہ نے اپنی ذاتی سواریوں پر زخمیوں کو اٹھا کر جب رورل ہیلتھ سنٹر نواں کو ٹ لے گئے تو وہاں سے ڈاکٹر غائب تھا۔ جب اہل علا قہ نے ڈاکٹر محمد طارق سے ہسپتال میں موجود ایمبولینس مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کیلئے مانگی تو ڈاکٹر نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا اور طبی امداد نہ ملنے کے باعث عاشو بی بی نامی ایک اور خا تون دم توڑ گئی جس پر اہل علا قہ میاں فہیم احمد،حسین احمد،ساجد محمود،محمد عامر،حسن نیاز،محمد کاشف،محمد شاہد ڈاکٹر سراپا احتجاج بن گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر