جدہ،سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی

جدہ،سیکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی

جدہ (محمد اکرم اسد ) وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بیشہ کمشنری میں سیکیورٹی اداروں نے دہشت گرد کارروائی کو عین وقت پر ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے 2 مشکوک گاڑیوں کا تعاقب کیا۔ جن میں سے ایک میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ سکیورٹی اداروں نے ہیلی کاپٹر وں کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کا تعاقب کیا۔ مفرورشخص کی گاڑی کو ناکارہ بنا دیاگیا جس کے بعد وہ گاڑی سے اتر کر پہاڑی علاقے میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی اداروں نے فرار ہونے والے دہشت گردوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حوالے کردیں۔ مگر انہوں نے فائرنگ شرو ع کر دی ، دو دہشتگردوں میں سے ایک کا نام عقاب القبی ہے ۔ اس سے پہلے عیسرریجن میں سپیشل ایمرجنسی فوری کے ٹھکانے میں دھماکے میں ملوث رہا ہے۔ وہ سکیورٹی اداروں کو مطلوب سعید الشہرانی نامی دہشت گردسیل سے وابستہ تھا ۔ اس پر البقیق ریفائزی میں دھماکے کا بھی الزام ہے ۔

مزید : علاقائی