ورلڈ لیبر ڈے، جنوبی پنجاب میں تقریبات، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد، سانحہ شکاگو کے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش

ورلڈ لیبر ڈے، جنوبی پنجاب میں تقریبات، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد، سانحہ ...

ملتان، خانیوال، ٹھٹھہ صادق آباد، وہاڑی، گگو منڈی، کوٹ ادو، چوک سرور شہید، ڈیرہ غازیخان، جام پور، دھنوٹ، لودہراں، بہاولپور، نور پور نورنگا، بہاولنگر، خانپور، چشتیاں، ترنڈہ محمد پناہ، صادق آباد (سٹی رپورٹر، سٹاف رپورٹر، جنرل رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت ملک بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب میں تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں نکالی گئیں۔ شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ مزدور کی تنخواہ کم از کم 25ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس ضمن میں عہد آرگنائزیشن ،متحدہ ساؤ تھ پنجاب ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام چوک نواں شہر سے پریس کلب تک رہنماؤں ملک اکرم بھٹی ایڈووکیٹ ،نفیس احمد انصاری ، منزہ ہاشمی ،دلاور عباس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جبکہ پاکستان نیشنل ٹیکسٹائل لیدر گارمنٹس کی جنرل سیکرٹری فریدہ ظہیر تاج ، ملتان پاور لومز ورکرز کے رہنماؤں عاشق علی انصاری ، یونس جاوید انصاری ،عرفان علی اکبر انصاری ،عوامی ورکرز پارٹی کے صدر سعید ساجد اعوان ، کامریڈ یامین ، صبیحہ چوہدری ،رانا خلیل ، جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے ایگزیکٹو سیکریٹری ہائی سینٹ پیٹر ، ہیومن رائٹس اینڈ ڈیمو کریسی ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،پاکستان لیبر رائٹس کونسل ، ینگ ویلفیئر اتحاد آرگنائزیشن کے رہنماؤں ملک محسن بھٹہ ، ملک جواد کمبوہ ، ملک ساجد ،ملک مدثر زمان ، مزمل جعفر ، اللہ دتہ ، عارف کھوکھر ، ملک شوکت حسین ، عبد الشکور اور اخبار مارکیٹ کے صدر ملک ایوب کی قیادت میں چوک نواں شہر سے پریس کلب تک الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت مزدوروں کے مسائل کے حل کے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنائے ، سوشل سیکیورٹی کا ر ڈ فراہم کئے جائیں۔ دریں اثناء ہوم بیڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام محنت کشوں کے عالمی دن یکم مئی کے موقع پر گھر مزدور خواتین کی مزدور ریلی چوک ڈیرہ اڈا سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی رہنما زبیدہ ملک نے کی جبکہ ریلی میں آنیہ اعوان ، ایمان اختر ، زاہدہ پروین ، رخسانہ الطاف ، نادیہ ، ماریہ افشاں ، سونیا، صوبیہ ، ہما، سروری بیگم ، ثمینہ آصف ، رفیعہ بیگم، آپا صغریٰ جمیل سمیت درجنوں محنت کش خواتین نے شرکت کی۔ ریلی چوک نواں شہر سے ہوتی ہوئی ملتان پریس کلب پہنچی تو یہاں محنت کش خواتین رہنماؤں زبیدہ ملک ، آپا صغریٰ جمیل ، زاہدہ پروین ، آنیہ اعوان و دیگر نے کہا کہ یکم مئی کا دن اس عزم کا دن ہے کہ جس کے تحت محنت کش اپنے مطالبات کے جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی شدت سے ضرورت ہے کہ گھروں پر محنت مزدوری کرنے والوں کو باقاعدہ ورکر تسلیم کیا جائے اور ان کو سوشل سکیورٹی سمیت دیگر مراعات دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محنت کشوں کی کم از کم تنخواہو 25 ہزار روپے مقرر کی جائے۔علاوہ ازیں عالمی یوم مزدور کے حوالے سے شکاگو کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مزدور رہنما عاشق بھٹہ نے کی۔ ریلی میں ان کے ہمراہ نعمان احمد ، ظفر اقبال، احمد نواز ، قیصر منیر ، محمد ندیم ، رضوان زیب بھی تھے۔ ریلی کوکا کولا فیکٹری سے برآمد ہوئی اور چوک شاہ عباس ، کمہار منڈی ، چوک عزیز ہوٹل، ریلوے سٹیشن ، چوک سد حسام ، چوک ڈیرہ اڈا ، چوک نواں شہر سے ہوتی ہوئی پریس کلب تک پہنچی۔ ملتان پریس کلب کے سامنے شرکاء نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر عاشق بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی ماہانہ کم از کم اجرت 13 ہزار کی بجائے 25 ہزار روپے کرو۔علاوہ ازیں عالمی یوم مزدور کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ تحصیل ملتان کے صدر ملک ریاض لابر کی قیادت میں انڈسٹریل سٹیٹ میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف صنعتی یونٹس سے تعلق رکھنے والے مزدوروں اور مسلم لیگی ورکروں نے شرکت کی‘ملک ریاض لابر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدروں کے حالت بہتر کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں ‘ مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے ریلوے لیبر یونین، ریلوے محنت کش یونین اور ریلوے ورکر یونین کی جانب سے مشترکہ طور پر ریلی ریلوے لوکو شیڈ ملتان سے ہوتی ہوئی نواں شہر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلوے لیبر یونین، ریلوے محنت کش یونین کی جانب سے ریلی ریلوے شیڈ ملتان سے ریلوے اسٹیشن کے فرسٹ کلاس گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلوے ورکرز یونین کے زیراہتمام ریلی نواں شہر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلوے ورکر یونین زیرقیادت چوہدری اجمل، طفیل احمد، محمد رفیق اور مرزا ریاض غالب کی سربراہی، ریلوے محنت کش یونین زیر قیادت محمد سلیم ڈاہر اور انعام الحق کی سبراہی اور ریلوے لیبر یونین مشتاق احمد، سعید انجم اور محمد ظفر کی سربراہی میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ ریلوے کے مزدوروں تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے 100فیصد اضافہ، پنشنرز کی پنشن میں بھی 100فیصد اضافہ، کلیریکل سٹاف کے سکیل اپ گریڈ، بجلی و کوارٹروں کی مرمت کی مد میں تنخواہوں میں سے 5فیصد کٹوتی کو ختم اور عارضی بھرتی ہونیوالے ریلوے ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز یکم مئی کو دنیا بھرکے اندر مزدوروں کا عالمی د ن ورلڈز لیبر ڈے منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے اندر تقریبات ،سیمینازر،ریلیوں کا اہتمام کیا گیا،ٹھٹھہ صادق آباد میں تقریب منعقد نہ ہوئی،خانیوال سے ڈسٹرکٹ رپورٹرکے مطابق خانیوال شہر میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنما محمد حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں مزدور وں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے مزدوروں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کروائی جاتی ہے جبکہ مزدورجو 500,400روپے لینے والا مزدور ہے وہ بیچارا کیا کسی سے لڑجھگڑ سکتا ہے ۔ حکومت کو چاہیے مزدوروں کے بنیادی حقوق کیلئے خالی نعرے نہیں بلکہ عملی جامہ پہنایا جائے ۔وہا ڑی سے بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی، نامہ نگار کے مطابق وہاڑی میں بھی یوم مئی لیبر ڈے کے موقعہ پر مختلف تنظیمات کے زیر اہتمام الگ الگ ریلیاں نکالی گئی جن میں جماعت اسلامی ، اتحاد رکشہ یونین ، پیپلز لیبر بیورو، اتفاق رکشہ یونین ، لیبر یونین دیگر تنظیمات شامل تھیں ۔ جماعت اسلامی کی کرپشن فری ریلی کی قیادت ضلعی امیر سید جاوید حسین نے کی جبکہ نا ئب امیر پنجاب عزیر لطیف مہان خصوصی تھے اور ریلی میں حاجی طفیل وڑائچ ، حاجی رفیق انجینئر، جما عتہ الدعوۃ کے ضلعی امیر رانا محمد شفیق، متحدہ شہری محاذ کے راؤ عبدالرحمن بھائی جان ، چودھری علی وقاص ہنجرا ، راؤ خلیل احمد، عظمت اللہ ، رانا اشفاق ، رضا محمد قادری سمیت کا رکنان کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، اتحاد رکشہ یونین کی ریلی کی قیادت رانا فخر السلام ، رانا ظفر اقبال اور راؤ محمد اسلم نے کی جبکہ چودھری شبیر احمد ، راؤ نعیم ، عبداللہ ،رفیق حیدر ی ودیگر نے شر کت کی ، پیپلز لیبر بیورو کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت بابا محمود یعقوب لنگاہ نے کی اور ساگر گلِ ، رضوان قریشی ، محمد حسین لنگاہ ، مختار احمد ، مشتاق بھٹی ، میاں محمد اکبر، احمد رمضان لنگاہ ، ڈاکٹر تصور سیال سمیت دیگر نے شر کت کی اتفاق رکشہ یونین کی ریلی کی قیادت سٹی کونسلر شیخ جاوید کالا، چودھری محمد شفیق نے کی جبکہ میاں رمضان وٹو ، میاں منیر رضا بھلر، چودھری افضال، ساجد محمود، شہزاد احمد ، بابا محمد بخش ، یا سین جٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی ، تمام ریلیاں جب ٹی ایم اے چوک پہنچی تو ایک بہت بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ، اس موقعہ پر مقررین نے خطاب کر تے ہوئے شکا گو کے شہداء کی عظمت کوسلام پیش کیا ۔دریں اثناء عوا می ورکرز پارٹی ،ایپکا یونٹ ٹی ایم اے کے زیراہتمام محمد حسین طور ،منیرا حمدخان، مرزا محمدا نوربیگ ،صداقت خان شیروانی، فرحت شاہ ، ساگر گل کی قیادت میں شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے اور محنت کش طبقات سے اظہاریکجہتی کے لیے یوم مئی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں اکرم عتیق، کرامت علی، مرزا محمد عارف، میاں عبدالستار، عبدالمنان چودھری، شہباز احمد خان ،حاجی محمدسرور، میاں طاہر ،وحید احمد قریشی ،راؤ نصیر احمد ،امجد حسین انجم سمیت دیگر کئی نے بھی شرکت کی ۔ گگو منڈی سے نامہ نگار کے مطابق حکمرانوں کی کرپشن سے کسان مزدور مشکل میں ہیں ۔ہر شعبہ میں کرپشن اور بد دیانتی ختم کیے بغیر چارہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گگو منڈی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔مئی اور کرپشن فری پاکستان مہم کے سلسلہ میں ہونے والے اس مظاہرے میں کارکنان نے جماعت اسلامی کے پرچم لہرائے اور بینر اٹھا کر کرپشن کے خلاف احتجاج کیا ۔محمد رفیق نظامی ایڈوکیٹ ،سعید بلوچ ،ابو بکر خاں جوئیہ ،مرزا اقبال بیگ اکرم چوہان موجود تھے۔ چوک سرورشہید سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز عالمی یوم مزدور کے موقع پر شگاگو کے مزدوروں کی یاد میں اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لئے الرابعہ ٹرسٹ چوک سرورشہید نے ایک ریلی نکالی ۔ ریلی مرکزی آفس لیہ روڈ سے شروع ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفراقبال رانجھا، مظہر اقبال رانجھا، حاجی عبدالستار چوہدری، خلیل احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج بھی مزدورکے اوقات بہت تلخ ہیں۔ آج بھی مزدور کے گھر میں فاقے ہیں۔ مزدوروں کو حقوق دے۔ اور مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار روپے مقرر کرے۔اس موقع پر چوہدری لیاقت علی، چوہدری طارق ظہور، میاں محمد رمضان، چوہدری ساجد علی،شعبان عزیز،میاں محمد اظہر نذیر ، فوجی محمد انوربھی موجود تھے۔کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق کوٹ ادو میں بھی سانحہ شگاگو کی یاد میں عالمی یوم مزدور منایا گیا،مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف تنظیموں کی طرف ریلیاں اور سیمینار ہوئے،اس حوالے سے پہلی تقریب کوٹ ادو پاور کمپنی میں الفتح کیپکو ایمپلائز لیبریونین کی جانب سے مزدور کلب میں منعقد ہوئی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، چئیر مین غضنفر علی شاہ نے کہا کہ محنت کش ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شگاگو میں20سے زائد مزدور تنظیموں کے رہنماؤں کی شہادت پران کی عظیم قربانیوں اور لا زوال جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا،دوسری تقریب میں مزدور ایکشن کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین کی کال پر تحصیل بھر کی مزدور تنظیموں نے ریلوے اسٹیشن کوٹ ادو سے ایک ریلی نکالی جس کا مرکزی نعرہ مہنگائی بے روزگاری نجکاری جاگیرداری اور سرمایہ دارانظام کے بڑھتے ہوئے استحصال کا خاتمہ تھا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر انجم،کامریڈ علی اکبر، حمید اختر،ذوالفقار علی،فضل گرمانی اور ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ نے شہدائے شکاگو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کے نتیجے میں مزدوروں کو پوری دنیا میں جو مراعات حاصل ہوئیں آج وہ ایک ایک کر کے حکمران طبقہ صرف اپنی تجوریوں کے حجم میں اضافہ کی خاطر واپس لے رہا ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی، بیورو رپورٹ کے مطابق شکاگو کے مزدوروں کی قربانی ، پاکستان کے محنت کشوں کیلئے مشعل راہ ہے ، تمام محنت کشوں کو اپنے حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی ، یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر عوامی تحریک کے ضلعی رہنما منظور احمد لغاری اور مقصود احمد لغاری نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سرائیکی شاعر عاشق حسین صدقانی نے محنت کشوں کیلئے خصوصی نظم کہی ، آخر میں پارٹی کے سربراہ مزمل اظہار صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امیر ریاست ہے مگر ملک کے عوام کا جو حال آج ہواہے انکی وجہ حکمرانوں کی کرپشن ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی دولت اور ملک کے قدرتی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے ۔ریلی میں محمد اسحاق کچلانی، محمد یوسف چانڈیہ ، ڈاکٹر رحمت رضا کھوسہ ، نور محمد بزدار ، ملک نذیر احمد کلو ، ملک مجید کلو ، سید بہار شاہ ، عبدالمجید جروار ، عبدالرحمن لغاری ، محمد حنیف ، محمد جعفر لغاری ، محمد یعقوب لغاری وغیرہ شامل تھے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے زیرِ اہتمام یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے ریلی نکالی گئی جس میں مختلف اداروں یونینز کے مزدوروں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ریلی کے ٹی ایم اے سے ٹریفک چوک تک نکالی گئی جو جلسہ کی شکل اختیار کرگئی شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں شگاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا شرکاء سے ڈویژنل صدرنیشنل لیبر فیڈریشن مرزا محمد عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے حکم 2013 کے مطابق ٹی ایم اے کے کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیاجائے ۔ اس موقع پرسابق تحصیل نائب ناظم حافظ خالد رؤف نے ملک میں کرپشن فری معاشرہ قائم کرنے پر زور دیا۔شرکاء سے ،محمد حسنین فراز،حکیم عبدالمنا شاکر قریشی ،فداحسین نائب صدر شمع یونین ،عبدالعزیزکھوسہ ،ناصر کھوسہ ،محمد اسماعیل بخاری ،حاجی صادق حسین ،خرم حُسین ،حافظ اصغر پتافی نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثناء دریں اثناء پیپلز پارٹی کا ہر دور حکومت مزدوروں کسانوں غریبوں کی امانت رہا ہے ، یوم مئی پیپلز پارٹی کے محنت کشوں مزدوروں کسانوں کا دن ہے ، جبکہ عالمی دنیا میں شکاگو کے شہیدوں کا شکاگو کے مزدوروں محنت کشوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم مئی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام نکالی جانے والی ریلی جس کی قیادت سابق ضلعی صدر میر شہر یار خان تالپور نے کی۔ یوم مئی پر گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء و ضلعی صدر عبدالسلام ناصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں محنت کشوں ، مزدوروں ، کسانوں کے حقوق کو پامال کیاجاتا ہے،یوم مئی کو ہمیں روایتی طور پر منانے کی بجائے محنت کشوں ، مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کیلئے تجدید عہد کرنا چاہئے، ایپکا کے صوبائی نائب صدر مقصود خان جلبانی ، سرفراز رضا،جاوید اقبال صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے محنت کش مزدور ، کسان پاکستان کی عظمت کا نشان ہیں۔ یوم مئی پر انہیں خراج تحسین اور شکاگو کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ تقریب میں غلام عباس گورچانی ، مجاہد بخاری ، محمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے ، شکاگو کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ قبل ازیں ڈیرہ غازیخان پاکستان کے مرکز میں واقع ہونے کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے اہم روٹ کی حیثیت حاصل کر چکا ہے . چوٹی بالا سے ڈیرہ بگٹی اور پھر گوادر تک اہم شاہراہ تعمیر کی جائے گی جس کیلئے سروے شروع کر دیاگیاہے . اقتصادی راہداری کے سلسلے میں یہ کم سے کم فاصلہ اور محفوظ شاہراہ تصور ہو گی . راکھی گاج سے بواٹا تک سیدھا روڈ تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے پہاڑوں کو کاٹنے کے ساتھ ساتھ سٹیل کے پل تعمیر کیے جائیں گے اور سٹیل برجز جاپان میں تیار کیے جا رہے ہیں . معلق پل دنیا کیلئے عجوبہ تصور ہوں گے ۔مظفرگڑھ تا ڈیرہ دو رویہ سڑک او ردریائے سندھ میں غازیگھاٹ کے مقام پر نئے پل کی تعمیر جون میں شروع کر دی جائے گی. یہ بات مقررین نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی . ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ندیم الرحمن نے کہاکہ حکومت پنجاب مزدور طبقہ کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے . رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ویلفیئر سٹیٹ کی طرف سفر شروع کر دیا ہے. حکومت پنجاب نے لوگوں کا معیار زندگی بہترکرنے اورمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کیے ہیں. سابق صدر بار قاضی صدر الدین ، سماجی رہنما محمد حنیف پتافی ، سید سجاد حسین نقوی، محمد وسیم، صدر خشت بھٹہ ایسوسی ایشن محمد اسلم سرکانی ، ڈی ای او ایلیمنٹری مہر سراج الدین او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے مزدور طبقہ کیلئے مالی امداد کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی احسن اقدام ہے . ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پالیسی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ مزید بہتر کیاجائے. سیمینار میں ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، رکن قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ،ای ڈی او ایجوکیشن ارشاد احمد تارڑ ، ای ڈی او سی ڈی احمد خان لغاری ،اسسٹنٹ کمشنر اصغر مجید بلوچ، ڈی ای او سکینڈری شوکت علی شیروانی، ڈی ای او ایلیمنٹری فرزانہ سجاد بخاری ، ڈپٹی ڈی ای ا و مبین جاوید کے علاوہ قاری جمال عبدالناصر ، رانا محمد یوسف ، حاجی محمد حسین او رزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی۔ جام پور سے نمائندہ خصوصی کے مطابق شہداء شکا گو کی یاد میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس ٗ بے روزگار تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ڈیمز گیٹ سے ریلی نکالی گئی ٗ ریلی کے شرکاء نے سرخ رنگ کے جھنڈے اور محنت کشوں کے مطالبات کے حق میں لکھے گئے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر پہنچی جہاں پیپلزپارٹی کے رہنما کامریڈ عبدالرؤف خان لُنڈ ایڈووکیٹ ٗ جنوبی پنجاب کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم ’’کسان کٹھ ‘‘ کے مرکزی صدر اللہ بخش بلوچ ٗ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق راجہ ٗ واپڈا کے لائن مین ریاض حیدر اور شہریار ذوق نے خطاب کیا ۔ ایک قرار داد میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نجکاری کا عمل فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔دھنوٹ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک بھر کی طرح دھنوٹ میں بھی یوم مزدور بھرپور طریقے سے منایا گیا،اس سلسلے میں وسیب اتحاددھنوٹ کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور اللہ کا دوست ہوتا ہے، حکومت پاکستان سے مزدورکی اجرت بڑھانے اور اس معاشرے میں اعلیٰ مقام دینے کا مطالبہ کیا،اس موقع پر چوہدری محمد اسلام،چوہدری برکت علی ریاض ،ڈاکٹر شوکت علی،ڈاکٹر حافظ نعمان،ڈاکٹر صادق،چیئر مین میاں ولی کاشف ،وائس چیئر مین رانا عابد علی،رانا ارشدخاں،رانا یوسف علی،ساجد اقبال قریشی،حاجی گلزار حسین،میاں اللہ نواز، ایس ایچ او ملک اسماعیل ،حافظ شیراز قریشی،معاز قریشی،حسان قریشی،قاری عبدالخالق،حاجی ممتاز،ملک اللہ ڈتہ کے علاہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لودہراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لودہراں مزدوروں کی ریلی سپر میلاد چوک سے پریس کلب لودہراں تک نکالی گئی جس میں مزدور تنظیموں اور لودہراں کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کا اہتمام ورکرز یونین ، سلور لائن، نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن، واپڈ ا ایمپلائیز یونین، کسان اتحاد، عوامی ورکر پارٹی،اور ریڈ ورکرز فرنٹ کے ورکروں نے ریلی میں کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء مزدور، کسان ، طلباء اتحاد مزدوروں کے مسائل اورقومی اداروں کی نجکاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی شرکاء ریلی نے اس بات پر زور د یا کہ موجودہ حکومت اپنی مزدور کسان دشمن پالیسیوں سے باز و گرنہ عوامی غضب سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ریلی میں شریک صدر ورکرز یونین جاوید بلوچ، چوہدری نورالحسن گجر، راؤ اسماعیل ایڈوکیٹ،فیاض خان بلوچ،چوہدری محمد افضل گجر،اخلاق پپو، شیخ دالدار حسین، جلیل الرحمن منگلا، مہر وقار حسین ، ڈاکٹر یاسر ، چوہدری عرفان ،نائب صدر بار اسلم رحمانی، ڈاکٹر ایچ ایم تقی ، راؤ ذوالفقار، محمد شہزاد پپو، چوہدری ارشاد آرزو، چوہدری اعجاز، شفیق الماس، نذیرسیاسی مزدور رہنما نے شرکت کی۔ بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کے زیر اہتمام شکاگو کے شہدا ء سے اظہار یک جہتی کیلئے پراونشنل بلڈنگز سے لائبریری چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت زونل چیئر مین اصغر علی چشتی اور زونل سیکرٹری افضل محمود نے کی اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی میں پراونشنل و ڈسٹرکٹ بلڈنگز ،انہار ،پرنٹنگ پریس،وکٹوریہ ہسپتال کے ملازمین نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 1886 ء میں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نور پور نورنگا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان حلقہ پی پی 270کے زیر اہتمام کرپشن فری مہم اور مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے نور پورنورنگا میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت نائب امیر زون عبدالستار سندھا نے کی۔ ریلی میں ملک بخت علی چنڑ، ملک محمد ابراہیم، ناظم ربانی، حکیم عمر دراز، ملک عباس چاچڑ، صوفی طارق، حضور احمد ارائیں اور حافظ احمد صادق کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بہاولنگر سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دنیا بھر کی طرح بہاولنگر میں بھی یوم مزدور یکم مئی کے سلسلے میں کسان مزدور ،آٹورکشہ یونین ،پاکستان عوامی تحریک اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام ریلیاں، ریلی بہاولی چوک سے شروع ہوئی اور مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب بہاولنگر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ریلی میں شریک شرکا ء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ زاٹھا ر کھے تھے جن پر مزدوروں کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر حاجی شیخ محمد ایوب ،ضلعی آرگنائزر طارق وٹو ، مزدور رہنماء غلام حسین لیڈر، اورعبدالعزیز سندھی نے کہا کہ مزدور کے بغیر کوئی قوم معاشرتی ترقی کا تصور بھی نہیں کرسکتا ۔1886 میں شگاگو کے مزدوروں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے بے مثال جدوجہد کا آغاز کیا جس کے لیے انہوں نے اپنی جانوں تک کا نزرانہ دے کر اس تحریک کو ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا ۔خان پور سے تحصیل رپورٹرکے مطابق پی وائی او سٹی یونٹ کے زیر اہتمام یوم مزدور کے حوالے سے ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت سر پرست اعلیٰ ممتاز کورائی ،صدر اعجاز علی سولنگی ،سینئر نائب صدر محمد نواز بھٹہ نے کی۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کا استحصال بند کرتے ہوئے مزدور کی کم از کم تنخواہ پندرہ ہزار روپے مقرر کی جائے ۔ نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں عوام کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔اس موقع سینئر نائب صدر محمد نواز بھٹہ، عرفان عباس، نسیم شاد،یونس قریشی،راشد علی،عابد علی غوری،شوکت علی،ریاض احمد،مختار احمد،مجاہد بھٹی،ریاض احمد گھلو،صدام خان،لائق نیازی،محمد صدیق،غلام رضا کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یوم مئی کے سلسلہ میں مزدوروں کے حقوق کی بحالی اور شکا گو کے شہداء سے تجدید عہد کے دن منانے کیلئے تقریب ہوئی ۔ جس کی صدارت ایمپلائز یونین آدم شوگر مل کے جنرل سیکرٹری رانا طاہر پرویز نے کی ۔ مہمان خصوصی کے فرائض اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد یوسف ، صوفی محمد اشرف اور دیگر مزدروں اور محنت کشوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے مطالبہ میں کہا کہ مزدور کی تنخوان کم از کم 26000ہزار روپے کے تقرر نامے جاری کئے جائیں۔ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق یکم مئی پا کستا ن کے محنت کش دنیا بھر کے محنت کشو ں او ر شکا گو کی ان افراد کو خراج عقید ت پیش کر تے ہیں جنہو ں نے آج کے دن اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے جا نو ں کی قربا نیا ں پیش کیں ۔ امیر جما عت اسلا می تحصیل لیا قت پور جا م عنا یت غفا ر کی رہا ئش گا ہ پر یو م یکجہتی مزدور منا یا گیا ۔ عا بد شا ہ کا کہنا تھا کہ ہما ری حقیقی منز ل اسلا می اور فلاحی نظا م ہے اسلا م کی ہدایت پر عمل پیراہو کر ہم منزل مقصود حا صل کر سکتے ہیں ۔اس مو قع پر مقا می شا عر مصطفی عزیز غلا م عبا س عبا سی اور ننھے شا عر نے علا قہ کی محرومی با رے اپنے جز با ت کا اظہار کیا ۔جبکہ ڈاکٹر نزرحسین سا جد اور شکیل انجم نے مہما نوں کا شکریہ ادا کیا ۔صادق آباد سے نمائندہ پاکستان ، تحصیل رپورٹر کے مطابق موجودہ نظام ‘اقلیتی طبقے کی حکمرانی کا ہے۔پاکستان میں’ جمہوریت‘ نہیں بلکہ دولت مندوں کے ’سرمائے کی آمریت‘ ہے۔ طبقاتی تقسیم کے شکار پاکستانی سماج ،اونچ نیچ کے نظام ،غریب اور امیر کی تقسیم اورسامراجی نظام معیشت کاخاتمہ کرتے ہوئے، ذرائع پیداوار،جاگیروں اور دولت کی مساوی تقسیم کے لئے اقتدار اکثریتی محنت کش طبقے کو منتقل کی جائے تاکہ ایک فی صد اقلیتی دولت مند طبقے کی بجائے 99فی صداکثریت یعنی محنت کش طبقے کی حکمرانی قائم ہوسکے۔ نجی تعلیم،نجی علاج معالجے ،ادویات کے نجی پیداوار کے نظام کا خاتمہ کیا جائے ۔1886ء کی تحریک کے مقاصد کا حصول ،سرمایہ داری نظام کے خاتمے اور مزدوروں کے راج کے بغیر ممکن نہیں۔موجودہ سامراجی نظام گل سڑکر انسانیت کے لئے ناسور بن چکا ہے،اسکا خاتمہ ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کے زیر اہتمام صادق آباد میں یوم مئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قمرالزماں خاں، خالد چوھدری،رانا سرور اعجاز خاں،حبیب چانڈیہ،جہانزیب بابر،عباس تاج،فقیر محمد،فرانسس بھٹی ، شاعرامان اللہ ارشد، مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں طاہر شریف، نے کیا۔انہوں نے شکاگو کے شہیدو ں ،پاکستان میں لانڈھی کورنگی ،کالونی ٹیکسٹائل ملز ملتان ریاستی جبر سے شہید کئے گئے مزدوروں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی بلدیہ ٹاؤن کے 289مزدوروں کو زندہ جلاکرماردینے والے عناصر اور انکی پشت پناہی کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مسعود افضل کاشی سے سرانجام دئے۔قبل ازیں یوم مئی کی ریلی کا آغاز باغ بہشت سے ہوا جسکی قیادت نواب دین لاشاری ،ملک غلام رسول محمد صدیق ،جس میں فاطمہ فرٹیلائیزرکمپنی،فوجی فرٹیلائیزر کمپنی ،جمال دین والی شوگرملزکے مزدور شامل تھے،واپڈا کی ہائیڈرو یونین کی ریلی عابد علیم کی قیادت میں واپڈا سیکنڈ سے شروع ہوپلے داروں کی لالہ اکبر کی قیادت میں ریلی غلہ منڈی سے شروع ہوئی،اساتذہ کی بہت بڑی ریلی محمد خالد چوھدری کی قیادت میں بلاک نمبر ایک سے شروع ہوئی۔ مزدوروں کی تمام ریلیاں ریسکو 1122کے دفتر کے سامنے پہنچ کر ایک بڑے جلوس میں تبدیل ہوگئیں جہاں سے وہ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی سیکریٹری جنرل قمرالزماں خاں کی قیادت میں اسپتال روڈ،انڈر پاس ،ریلوے روڈ سے ہوتے ہوئے بھٹو شہید چوک پر پہنچ کر جلسے میں بدل گئی۔مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے عہدیداروں غلام مصطفی طاہری ، صادق سلطانی، سید ذیشان اصغر، یوسف وڑائچ، محبوب رحمانی، کاشف انصاری ،میاں غفار ودیگر شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر