گرین ویلی ہائپر مارکیٹ فیسٹیول ، 1300 سی سی گاڑی کی قرعہ اندازی

گرین ویلی ہائپر مارکیٹ فیسٹیول ، 1300 سی سی گاڑی کی قرعہ اندازی

راولپنڈی(پ ر ) پاکستان کی پہلی پریمیئم ہائپر مارکیٹ گرین ویلی میں گزشتہ 30روز سے جاری شاپنگ فیسٹیول میں گزشتہ روز1300 سی سی گاری کی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پر کمانڈر (ر)محمد الیاس مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر فیملیز خصوصاً خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گرین ویلی کے شاپنگ فیسٹیول کو بھر پور عوامی پذیرائی حاصل ہوئی اور یہ راولپنڈی فیز7راولپنڈی اور مال آف لاہور میں بیک وقت جاری رہا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر جاری ڈسکاؤنٹس اور ملکی و غیر ملکی برانڈز کی وسیع ورائٹی پر لوگوں نے دل کھول کر شاپنگ کی۔ اس فیسٹیول میں گرین ویلی کی بیکری، گراسری،کاسمیٹک، الیکٹرانک، ہوم ڈیکور، ٹوائے سیکشن، پیٹ کیئر، سٹیشنری، کچن وئیر پرفیومری سمیت 25خصوصی شعبوں پر ڈسکاؤنٹس دیے گئے تھے۔ گرین ویلی اپنے سلوگن’’ایک چھت تلے سب کچھ،‘‘ انتہائی مناسب قیمت پر یقین رکھتا ہے۔گرین ویلی کو بین الاقوامی ریٹیل برانڈز سپیشلسٹ کنسلٹنٹس نے ڈیزائن کیا ہے۔ گرین ویلی پاکستان کا واحد ریٹیلر ہے جس نے ایشیاء پیسیفک انٹرنیشنل پراپرٹی ایوارڈ جیتاہے۔ مزید برآں اس کو پاکستان کی پہلی 150سرٹیفائیڈ سپر مارکیٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ جبکہ سال بھر جاری مختلف ایکٹیویٹیز اور ایونٹس کی بدولت یہ راولپنڈی اور لاہور کی سب سے منفرد سپر مارکیٹ کہلاتی ہے۔گرین ویلی کے ایک ریگولر کسٹمر عباس خان نے کہا کہ بلاشبہ اپنے تمام ہم عنصر سٹورز سے ہرلحاظ سے آگے ہیں اور ان کے پاس انٹرنیشنل برانڈز کی وسیع ترین ورائٹی موجود ہے ایک اور کسٹمر حسن شہریار نے کہا کہ ہماری فیملی گرین ویلی کا کوئی فیسٹیول بھی مِس نہیں کرتی۔ جب سے گرین ویلی ہائپر مارکیٹ کا افتتاح ہوا ہے ہمیں گراسری شاپنگ بھی انٹرٹینمنٹ لگتی ہے۔

مزید : علاقائی