جلسے میں بڑی تعداد دوسرے شہروں سے آنیوالے لوگوں کی تھی

جلسے میں بڑی تعداد دوسرے شہروں سے آنیوالے لوگوں کی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال،محمد نواز سنگرا)تحریک انصاف کے جلسے میں بڑی تعداد دیہاتیوں اور دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کی تھی۔پی ٹی آئی لاہور کے تمام رہنما ؤں کے قافلے میں محض 2سے3سو افراد شامل تھے ۔جبکہ دوسرے شہروں سے آنیوالے لوگ جوق در جوق جلسہ گاہ میں پہنچتے رہے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔پی ٹی آئی کے جلسے میں لاہور کی تعدا د انتہائی کم تھی جس وجہ سے تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا ہے اور اگر ایسی ہی صورت حال رہی تو آئندہ الیکشن میں ایک سیٹ بھی لاہور سے جیتنا تحریک انصاف کیلئے انتہائی مشکل ہو جائے گا ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے جلسے میں 95فیصد نوجوان تھے اور ایک بڑی تعداد ٹین ایجرز کی تھی جو ووٹ کا حق بھی نہیں رکھتے اور ایسے با اختیار افراد کو ووٹ کا مکمل حق رکھتے ہوں ان کی تعداد بھی خاصی کم رہی۔اس طرح تحریک انصاف لاہور کے رہنماؤں کی کارکردگی پی ٹی آئی کیلئے قابل تشویش ہے ۔

مزید :

علاقائی -