آف شور کمپنیاں بنانیوالے حکمران مزدور کی خوشیوں کے قاتل ہیں ،حسن محی الدین

آف شور کمپنیاں بنانیوالے حکمران مزدور کی خوشیوں کے قاتل ہیں ،حسن محی الدین

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین نے کی ،انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ آف شور کمپنیاں بنانے والے حکمران مزدور کی خوشیوں کے قاتل ہیں ۔شکاگو کے مزدوروں نے بھی ریاستی بربریت کے خلاف قربانیاں دیں عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی ریاستی اور حکومتی غنڈہ گردی کے خلاف شہادت کے جام نوش کئے ،ڈاکٹر طاہر القادری کا 10نکاتی انقلابی ایجنڈا پاکستان کے کسانوں،مزدوروں،کم آمدنی والے شہریوں کی خوشحالی کا ایجنڈا ہے ،سیمینار سے خرم نواز گنڈا پور،مزدور محاذ کے سیکرٹری جنرل شوکت علی چوہدری ،رفیق نجم ،ساجد بھٹی ،جواد حامد ،تنویر خان، بابر علی چوہدری نے خطاب کیا ۔سمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکمران اپنا اعلانیہ اور غیر اعلانیہ سرمایہ پاکستان لائیں اور فیکٹریاں لگائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں ۔

مزید : صفحہ آخر