ماڈل قندیل بلوچ کی عمران خان کو شادی کی پیشکش

ماڈل قندیل بلوچ کی عمران خان کو شادی کی پیشکش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بے باک ماڈل قندیل بلوچ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب سے حقیقی محبت ہے ‘ عمران خان کی خاطر جان بھی دے سکتی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ماڈل و گلوکارہ قندیل بلوچ عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لئے کراچی سے لاہور پہنچیں تو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بہت محبت کرتی ہوں ان کی اور جلسے کی کشش لاہور کھینچ لائی ہے۔ عمران خان کے لئے سات سمندر پار کرکے آسکتی ہوں۔ ان سے جلسے میں سٹیج پر چڑھ کر سب کے سامنے اظہار محبت کروں گی۔ چاہتی ہوں کہ عمران خان مجھ سے شادی کرلیں میں ان کے لئے جان بھی دے سکتی ہوں

مزید : ملتان صفحہ اول