شیخوپورہ: موٹر سائیکل جلد ی مرمت نہ کرنے پر دکاندار پر تشدد
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)موٹر سائیکل جلد ی مرمت نہ کرنے کی بنا پر مشتعل نوجوانوں نے ہوروں مکوں سے تشدد کرکے دکاندار کو ادھموا کردیا بتایا گیا ہے کہ کمبوہ پلازہ اپروچ روڈ پر فرحان اور اسکادوست جلال محمدا کرم نامی دکاندار کے پاس آئے اور جلدی جلد ی موٹر سائیکل مرمت کرنے کا کہا جس پر دکاندار نے انکار کیاتو دونوں موٹر سائیکل سواروں نے ہوروں اور مکوں کی بارش کرکے دکاندار محمد اکرم کو شدید زخمی کردیا ور فرار ہوگئے زخمی ہونے والے دکاندار کو مقامی پولیس نے فاروق آباد ہسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں پر اسکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،تاہم پولیس فرار ہونے والے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو ابھی تک گرفتار نہ کرسکی ہے۔