ڈیفنس میں17لاکھ کی چوری صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں ڈاکے

ڈیفنس میں17لاکھ کی چوری صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں ڈاکے

 لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن کے رہائشی راحیل کے گھر تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ 20ہزار کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس اے میں ندیم کے گھر سے چور 17لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے اورہربنس پو رہ میں یامین سے تین لاکھ، شیراکوٹ میں احسن سے اڑھائی لاکھ،مناواں میں اسجد سے ایک لاکھ،شاہدرہ میں عباس سے 31ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان اور گرین ٹاؤن میں احسن،گلشن اقبال میں اکرام، باغبانپو رہ میں اقبا ل کی مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ مغل پو رہ میں صابر،سول لائن میں جاوید، جوہرٹاؤن میں وقار،گلشن راوی میں وکیل کی گاڑیاں، شاہدرہ میں سلیم،موچی گیٹ میں علی،لوہاری سے اسد،مزنگ میں وہاب،نواب ٹاؤن میں فہد،ملت پارک میں صدیق، وحدت کالونی میں واصف،گلشن راوی میں منیر،نواں کوٹ میں اعظم،غازی آباد میں کامران،ماڈل ٹاؤن میں اسلم اور غالب مارکیٹ میں منور کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی