راوی روڈ میں بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق

راوی روڈ میں بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(وقائع نگار)راوی روڈ میں 60سالہ بزرگ پر اسرار طور پر جاں بحق ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔پولیس کے مطابق 60سالہ محمد رشید گھر میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی ،جس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے حالات کو مشکوک جانتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی