لیہ،زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اورشخص جاں بحق،تعداد33ہوگئی

لیہ،زہریلی مٹھائی سے متاثرہ ایک اورشخص جاں بحق،تعداد33ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کاسلسلہ جاری، ایک اور شخص گزشتہ روز جناح ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کا سلسلہ ابھی تک تھم نہیں سکا ہے۔ گزشتہ روز 35 سالہ اشرف لاہورکے جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے جس کی لاش کو پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاگیا جو اس کو لیکر لیہ چلے گئے ۔واضح رہے کہ زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق افرادکی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -