قصور ؛ زہریلی مٹھائی کھانے سے 20افراد کی حالت غیر

قصور ؛ زہریلی مٹھائی کھانے سے 20افراد کی حالت غیر

قصور(بیورورپورٹ)گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں رسولنگر میں ایک تقریب میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تقریباً بیس افراد کی حالت غیر ہو گئی جن میں سے 4افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق رسولنگر میں ہونیوالی ایک تقریب میں آنیوالے مہمانوں کو مشروبات کے ساتھ کھانے کیلئے مٹھائی دی گئی تاہم زہریلی مٹھائی کھاتے ہی بیس کے قریب افراد بیہوش ہو گئے اور ان کے منہ سے جھاگ نکلنے لگی ۔ریسکیو سمیت دیگر عملہ نے بیہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور پہنچا دیا جہاں پر عرفان، ہارون، ساجد، فرحان سمیت دیگر افراد کو طبی امداد دی جس سے وہ ہوش میں آگئے جبکہ نازک حالت کے پیش نظر چار افراد کو لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی