قومی شاہرات کونقصان پہنچانے والی گاڑیوں کیخلاف کاررائی جاری

قومی شاہرات کونقصان پہنچانے والی گاڑیوں کیخلاف کاررائی جاری

لاہور(وقائع نگار) لٹکا ہو ا غیر منا سب اور مقررہ مقدار سے زیادہ سا مان والی گاڑ یاں نہ صرف چلانا مشکل ہو تا ہے بلکہ یہ حا دثات کا سبب بھی بنتی ہیں کیونکہ یہ ڈرائیورز کے کنٹرول سے با ہر ہو جاتی ہیں ۔مو ٹروے سنٹرل زون میں اوور لوڈنگ کرکے قومی شاہرات کو نقصان پہنچا نے والی گاڑیوں سے نہ صرف منظور شدہ وزن سے زائد سامان اتروا یا جا ر ہا ہے اور ان کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لا چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار موٹر و ے پولیس سنٹرل زون کے کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے اوور لوڈنگ کے خلاف جاری مہم کا جا ئزہ لیتے ہو ئے کیا۔موٹر وے پولیس سنٹرل زون نے ملک بھر میں قومی شاہرات کو نقصان پہنچانے، غیر مناسب اور مقررہ میزان سے زیادہ وزن لے کر چلنے والی لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف انفورسمنٹ مہم چلائی ہے جس میں اضافی وزن کو اتارنے پر گاڑی کو چھوڑا جاتا ہے ۔ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرولنگ افسران سے کہا کہ اوور لوڈنگ کرکے لین وائیلشن او رشارپ کٹنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کی عملدار ی کو سختی کے ساتھ یقینی بنانے کے لیے بھر پور کوششوں کو عمل میں لائیں تاکہ ان سے ہونے والے حادثات کی شرح کو مزید کم سے کم کرتے ہوئے روڈ پر سفر کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت بہم پہنچائی جاسکے۔

مزید : علاقائی