سبزہ ، مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل ، ملزمان فرار

سبزہ ، مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل ، ملزمان فرار

 لاہور(وقائع نگار) سبزہ زار میں مخالفین نے فائرنگ کے کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 22سالہ نعمان گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا کہ اس کو گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔راہگیروں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی ،جس نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی