ستوکتلہ ،11بچوں کی ماں کا قتل غربت کا شاخسانہ نکلا

ستوکتلہ ،11بچوں کی ماں کا قتل غربت کا شاخسانہ نکلا

لاہور(وقائع نگار) ستوکتلہ میں 11بچوں کی ماں کا قتل غربت کا شاخسانہ نکلا ، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا۔تفتیشی افسر محمد شریف کے مطابق ملزم اقبال اور اس کی بیوی کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا اور وہ اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا گھریلو حالت کی تنگدستی کی وجہ سے ہونے والے اس جھگڑے پر ہی ملزم نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔مقتولہ کی بیٹی مریم نے بتایا کہ والدین کے مابین اکثر لڑائی ہوتی تھی اور اقبال ان کی ماں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔گھریلو حالت خراب ہونے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا روزانہ کا معمول بن گیا تھا ۔گزشتہ روز پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا ،جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی