پبلک مقامات پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، آئی جی سندھ

پبلک مقامات پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کو یقینی بنایا جائے ، آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لیبر ڈے اور عام تعطیل کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبائی سطح پر تمام پبلک مقامات سمیت لیبر ڈے کی مناسبت سے ممکنہ تقاریب کے مقامات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کے جملہ اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ تمام پبلک مقامات بشمول تفریحی پارکس ، ساحل سمندر ، چڑیا گھر ، شاپنگ سینٹرز ، مارکیٹوں ، فاسٹ فوڈ چینز ، ہوٹلز وغیرہ کے علاوہ اہم سرکاری نیم سرکاری دفاتر ، عمارتوں ، حساس تنصیبات سمیت تمام مساجد ، امام بارگاہوں ،اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات پر تمام تر حفاظتی اقدامات کو پولیس کنٹی جینسی پلان پر عمل درآمد کے تحت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے تمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کیں کہ متعلقہ ایس ایس پیز کو سیکیورٹی کے مجموعی امور کی نگرانی کا پابند کرنے سمیت ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز کو علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ ، پیٹرولنگ ، پکٹنگ ، ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و دیگر اقدامات کو بھی مذید موُثر اور مربوط بنانیکے لیئے بھی باالخصوص پابند کیا جائے ۔آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض انتہائی محنت ، لگن ، جانفشانی اور پیشہ ورانہ تقاضوں کے عین مطابق انجام دیں اور عوام کو پرامن و پرسکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔