مہاجر قوم کو منزل تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں محمد عرفان

مہاجر قوم کو منزل تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں محمد عرفان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین محمد عرفان نے کہا کہ مہاجر قوم کو سیاسی مداریوں سے اسوقت جتنے خطرات لاحق ہیں پہلے نہیں تھے ،ان حالات میں قوم کی درست رہنمائی کرنا اور انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچانا اپنا فرض سمجھتے ہیں ،اب قوم کو بھی اس حقیقت کا ادراک کرنا ہوگا کہ انکو تباہی و بربادی سے صرف چیئرمین آفاق احمد ہی نکال سکتے ہیں جنہوں نے ہر حال میں قوم کے ساتھ رہنے کے اپنے وعدے کو آٹھ برس بلاجواز اسیری میں ثابت قدمی سے گذار کر پورا کیا ۔چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر گلشن اقبال سے آنے والے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکراچی کو چاروں طرف سے دشمنوں نے گھیرا ہوا ہے ۔کہیں ’’راء‘‘ کے قصے تو کہیں نفرتوں کی سیاست ! ان حالات میں قوم بالخصوص نوجوانوں کو جذبہ حب الوطنی کا پہلے سے زیادہ مظاہرہ کرنا اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے قوم کا سہارا بننا ہوگا

مزید : کراچی صفحہ آخر