، غیرملکیوں پرپابندی سعودی حکومت کومہنگی پڑگئی،منڈیوں سے سبزیاں غائب
جدہ (محمد اکرم اسد ) سبزی منڈی میں غیر ملکیوں پر پابندی عائد کرنے سے بعض سبزیاں منڈی سے غائب ہو گئی ہیں ۔ جبکہ سبزیوں کی قیمت میں 22 سے 100 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں 95 فیصد غیر ملکی کام کرتے ہیں۔ جبکہ اُن کی جگہ 85 فیصد سعودی شہریوں کو بھرتی کیا جارہا ہے۔ اس کے منفی اثرات کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ اعدادو شمار کے مطابق تاجروں کو روزانہ چار ملین ریال کا نقصان ہو رہا ہے۔ جدہ میں غیر ملکیوں پر پابندی کی وجہ سے متعدد سبزیاں منڈی سے غائب ہیں۔