جے آئی ٹی ، حکومت اور پولیس افسران کا کوئی دباؤ نہیں، فدا جانوری

جے آئی ٹی ، حکومت اور پولیس افسران کا کوئی دباؤ نہیں، فدا جانوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایس ایس پی سٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ سے تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی کے سربراہ فداحسین جانوری نے کہاہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر تمام افسران کے دستخط موجود ہیں۔لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی سے متعلق ایس ایس پی سٹی کا بیان منظرعام پر آیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ جے آئی ٹی پر سندھ حکومت اور پولیس افسران کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر