تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں،جمشید مہمند

تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں،جمشید مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر ترقی کے منا زل طے کر نا مشکل نہیں نا ممکن ہے بیشک والدین ایک وقت کا کھا نا کھا ئیں مگر اپنے بچوں کو ہر صورت پڑھا ئیں اور اس با ت کا ہر گز انتظا ر نہ کر یں کہ ان کے بچوں کو پڑھا نے کی بند وبست حکومت کر ے گی حکومت سے ترقیاتی فنڈز بجلی سڑک اور تعمیراتی کا موں کانہیں میرا صرف ایک مطا لبہ ہوگا کہ تعلیم کو ہر بچے کا قانو نی حق بنا نے کیلئے آئین کے آرٹیکل 25Aپر عمل درآمد یقینی بنا نے کیلئے قانون سازی کر یں ہمارے ملک میں وسائل کی نہیں قیادت اور ایمانداری کا فقدان ہے سیاستدان ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر قومی مفادات کیلئے کام کر یں وہ گزشتہ روز FCS سکول اینڈ کالج شیرگڑھ میںیو م والدین اور تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے والے طلبا ء اور طا لبا ت میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے تقریب سے سکول کے چیرمین حاجی وزیر خطاب، منیجنگ ڈائریکٹر نورمالک، پرنسپل محمد سلیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کر نا جہاں ہر مرد اور عورت پر فر ض ہے وہاں 5 تا16 سال عمر کے بچوں کو مفت تعلیم دلاناریا ست کی ذمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے پورے ملک کے اندر صوبہ خیبر پختون خوا وہ واحد صوبہ ہے جہاں پر گزشتہ 3سالوں کے دوران آئین کے آرٹیکل 25A کو عملی بنا نے کیلئے قانون سازی نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل مزکورہ کے مطا بق 5تا16 سال عمر کے ہر بچے کا ریا ست پر یہ حق ہے کہ ریا ست ان کو مفت تعلیم دلا سکے انہوں نے کہاکہ تابنا ک مستقبل ترقی اور خوشحالی کا واحد راز جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ وپیراستہ ہماری نئی نسل ہے ہمارے ملک میں بجٹ کا صرف17 فی صد حصہ تعلیم سمیت ترقی وخوشحالی اور دیگر امور پر خرچ ہو رہا ہے جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو حکومت تعلیم کیلئے مختص رقم میں سے کٹوتی کر تی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں وسائل کی کوئی کمی نہیں اگر کمی ہے تو اخلاص ایمانداری اور قومی ترقی کے جزبے سے مزین قوم اور سیا ستدانوں کی ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے اخرجات میں کمی کر کے اپنے بچوں کو ہر صورت پڑھا ئیں اور اس با ت کا ہر گز انتظارنہ کر یں کہ حکومت آکر ان کے بچوں کو پڑھا نے کا انتظارکر ے گی انہوں نے علم کے ترویج میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار اور خدما ت کو سراہا اور کہا کہ بچوں کو تعلیم کی ذمہ داری پوری کرنا صرف حکومت کی بس کی بات نہیں ہم سب کو مل کر بچوں کو اعلیٰ جدید تعلیم دلانے میں اپنا کردار اداکر نا چا ہیے انہوں نے اس موقع پر نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پو زیشن حاصل کر نے والے طلباء اور طالبات میں اپنے دست مبا رک سے شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے جبکہ سکول کے بیسٹ ٹیچرز میں نورمالک ، محمد سلیم ، انجینئر دولت خان ، مس عالیہ ، مس شازیہ نور کو بھی شیلڈز دئیے گئے

مزید : کراچی صفحہ آخر