موبائل چوری کا تنازعہ، 3 افراد نے ماموں بھانجے کو زخمی کردیا

موبائل چوری کا تنازعہ، 3 افراد نے ماموں بھانجے کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورورپورٹ)موبائل کی چوری کا شاخسا نہ ،علاقہ سید علیا ں میں تین افراد نے درانتی کے وار سے مامو ں بھانجے کو زخمی کردیا ،پنیالہ پولیس نے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔سٹی پولیس نے چمن چوک پر شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو اسلحہ سمیت گرفتا ر کرلیا ۔ الگ الگ مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں علاقہ سید علیاں میں بلال ، عامر اور اظہر نے درانتی کے وار کر کے اسد علی بلوچ اور اس کے بھانجے ثاقب کو زخمی کردیا ۔تھانہ پہاڑپور میں اسد علی بلوچ نے اس واقعے کی دعویدار ی تین افراد پر درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس کے بھانجے نے ملزمان کا موبائل چوری کیا تھا جس کی وجہ سے ملزمان نے ان پر حملہ کیا ہے ۔پنیالہ پولیس نے ایجنسی موڑ پنیالہ پر کاورائی کے دوران زیر محمد ولد ولی خان سکنہ پنیالہ سے ایک پستول اور دس کارتوس جبکہ محلہ پیر خاکی شاہ سے قیوم خان ولد سلیم سے ایک پستول اور پانچ کارتوس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ سٹی پولیس نے محلہ چمن چوک میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دوافراد ثاقب ولد یامین اور وہاب ولد اکرام الدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے وہاب کو گرفتار کرکے اس سے 12کارتوس برآمد کر لئے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر