وزیر صحت نے غیرحاضرڈاکٹرز کو فائنل شوکاز جاری کردیئے

وزیر صحت نے غیرحاضرڈاکٹرز کو فائنل شوکاز جاری کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید9 طویل غیر حاضرڈاکٹرز کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذکورہ ڈاکٹر ز اس حتمی نوٹس کے بعد بھی اپنی ملازمتوں پر حاضرنہ ہوں تو ان کو ملازمتوں سے برخاست کر دیاجائے۔واضح رہے کہ 19طویل غیر حاضر ڈاکٹر ز کو ذاتی سماعت کے لئے صوبائی وزیر صحت کے دفتر میں طلب کیا گیا تھا۔جس میں سے 9ڈاکٹرز سریش کمار تولیرجا، شیخ عمران، کنیش کمار، ذوالفقار علی کتریو، اعجاز علی ، نویدالدین، ہری لال، ظہیراحمد، عزیزانساء، اور صالحہ یاسمین حاضر نہیں ہوئے جس پر صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی ملازمتوں پر حاضر ہو جائیں ورنہ ان کو ملازمتوں سے بر خاست کر دیا جائے گا ، انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف مسلسل محکمہ جاتی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، اور اس سلسلے میں کسی بھی غیر حاضر عملے کو نہیں بخشا جائے گا۔