بلدیاتی نمائندوں اور سیکرٹریز کی کھلی کچہری ، مسائل کے انبار لگ گئے

بلدیاتی نمائندوں اور سیکرٹریز کی کھلی کچہری ، مسائل کے انبار لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بلدیاتی نمائندوں ،سیکرٹریزاورملازمین پر مشتمل کھلی کچہری میں ممبران نے اے سی اورتحصیل ناظم کے سامنے مسائل کے انبارلگادئیے،مین درگئی بازار کے چوک میں غیرقانونی گاڑیوں کے آڈے ، سڑک کنارے گاڑیوں کی پارکنگ ، تحصیل بھرمیں صفائی کی ابترصورتحال ،ویلج کونسلوں کے سطح پر لاتعدادمسائل کا سامنا ہے اختیارات سے محروم بلدیاتی نمائیندے عوام کی خاک خدمت کرسکیں گے؟ نومنتخب ناظمین ،کونسلرزاورممبران کاکھلی کچہری میں اظہارخیال،تفصیلات کے مطابق عورت فاؤنڈیشن آوازپروگرام ملاکنڈکے کوارڈینٹرعالم گیرخان نے ٹی ایم اے آفس درگئی ملاکنڈمیں نومنتخب نمائیندوں اورانکے ویلج کونسلوں میں درپیش مسائل پر کھلی کچہری کاانعقادکیاگیاجسکی صدارت ناظم ویلج کونسل درگئی شمشیرعلی خان حیدرخیل کررہے تھے ،کھلی کچہری میں اے سی تحصیل درگئی شہاب محمدخان ،تحصیل ناظم عبدالرشیدبھٹوکو مسائل سننے کیلئے مدعوکیاگیاتھا،تقریب میں عورت فاؤنڈیشن اسلام آباداورآوازپروگرام کے اسسٹنٹ منیجرمانیٹرنگ عمرانہ جلیل،مانیٹرنگ اینڈایلیویشن آفیسرصائمہ غزن،پروگرام افیسرعمران،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پروگرام افیسرثمینہ بی بی اورتحصیل بھرکے نومنتخب تحصیل کونسلروں کے علاوہ جنرل کونسلرزاورویلج کونسلرممبران نے سیکرٹریوں سمیت کثیرتعدادمیں شرکت کی ،کھلی کچہری میں نومنتخب ممبران نے فنڈزکی عدم دستیابی اوراختیارات نہ ملناتعمیروترقی میں روکاٹ اورعلاقائی مسائل میں اضافے کاباعث قراردیتے ہوئے اے سی اورتحصیل ناظم درگئی کے سامنے مسائل کے انبارلگادئے ،انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے درگئی کی غفلت اورلاپرواہی کیوجہ سے ندی نالوں کی بندش اورصفائی کی ناقص صورتحال پر کوئی شنوائی نہیں ہوتی ،غیرقانونی ٹیکسی سٹینڈاوررکشہ اڈوں کی وجہ سے عوام کابراحال ہوگیاہے۔ عوام اور خاص کر ڈیوٹی پر جانے والے ملازمین اور سکول و کالج طلباء و طالبات کو آنے جانے مین سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ ویلج کونسل نمائیندوں کو فنڈزفراہمی کے باوجود استعما ل کرنے کااختیارنہیں جسکی وجہ سے منتخب نمائیندے عوام کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے ۔جس پر تحصیل ناظم اور اے سی نے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کی۔