سپر ہائی وے کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 جاں بحق، 4 زخمی

سپر ہائی وے کار اور ٹرالر میں تصادم، 3 جاں بحق، 4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سپر ہائی وے کراچی پر کار اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ4 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق کاٹھور کے مقام پر کراچی سے حیدر آباد جانے والے کار اور ٹرالر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرالر اور کار کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔