کرپشن بے نقاب کرنے پر ویلج کونسل کے 2سیکریٹری ملازمت سے برطرف

کرپشن بے نقاب کرنے پر ویلج کونسل کے 2سیکریٹری ملازمت سے برطرف

چارسدہ(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کرپشن بے نقاب کرنے کے پاداش میں ویلج کونسل کے سیکرٹری کو ایک مہینے میں دوبار ملازمت سے بر طرف کر دیا ۔ جماعت اسلامی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سپرو ائزر کی فوری بر طرفی کا مطالبہ کر دیا ۔ وزیر بلدیات کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کی دھمکی ۔ تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل دوسہرہ کے نوتعینات سیکرٹری نہار علی اور ویلج کونسل کے ناظم امیر رحمان نے سابق سیکرٹری عرفان اللہ کے تعمیراتی کاموں میں لاکھوں روپے کرپشن بے نقاب کیا مگر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے ملزم کے خلاف کاروائی کی بجائے کرپشن کی نشاندہی کرنے پر یوسی سیکرٹری نہار علی کو ایک ماہ میں دو مرتبہ بر طرف کیا ۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ پی کے 18کے امیر مکمل شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل دوسہرہ کے سابقہ سیکرٹری عرفان خان جو اس وقت محکمہ بلدیات میں سپروائزر کے پوسٹ پر تعینات ہے نے 2010 میں اپنے دفتر کے تعمیر میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی ہے جس کے خلاف ویلج کونسل دوسہر ہ کے نو تعینات سیکرٹری نہار علی خان اور ویلج کونسل ناظم امیر رحمان نے سابق سیکرٹری کے کرپشن کے اس کیس کو بے نقاب کیا تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ویلج کونسل کے سیکرٹری کو ایک ماہ میں دو مرتبہ برطرف جبکہ ویلج کونسل ناظم کے خلاف کونسلروں کو اکسایا گیا ۔اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر اور سپروائزر عرفان خان ضلع میں جماعت اسلامی کے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اسلئے ان دونوں کو فوری طوربرطرف اور سابق سیکرٹری یونین کونسل کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات کی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن فر ی پاکستان کے تحت اگر ان دونوں افسران کوبرطرف اور ان کے کرپشن کے کیس کی تحقیقات نہ کئی گئی تو جماعت اسلامی ضلع چارسدہ وزیر بلدیات کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر