اکوڑہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس،مفاد پرست ٹولے کی جھوٹی خبروں کی مذمت
اکوڑہ خٹک(نمائندہ پاکستان)اکوڑہ پریس کلب کے سامنے مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی پولیس گردی کے خلاف سراپااحتجاج لگنے والی خبروں کے بارے اکوڑہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس ۔۔ اکوڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ دھرنا اور بعد از پریس کانفرس نہیں ہوا ۔بعض مفاد پرست سیاسی ٹولہ پولیس کو اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے میڈیا کے چند عناصر کے زریعے پریس کلب اکوڑہ خٹک کا جھوٹا سہار ا لے رہ ہیں۔اگر کسی سیاسی لیڈر کے حجرے میں احتجاجی مظاہرہ دھرنا ہوا ہو۔اور اس خبر کو پریس کلب اکوڑہ خٹک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔ جہان زیب خان صدر پریس کلب اکوڑہ خٹک۔تفصیلات کے مطابق اکوڑہ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدرات جہان زیب خان صدر پریس کلب منعقد اہوا جلاس میں اکوڑہ پریس کلب کے نائب صدر گلزار اللہ جنرل سکریٹری مدثر احمد وغیرہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ دنوں اکوڑہ خٹک مذہبی اور سیاسی پارٹیوں کے قائدین کی پولیس گردی کے خلاف پریس کلب اکوڑہ خٹک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور ایس ایچ او نوشہرہ کلاں ایس ایچ او اکوڑہ خٹک اور چوکی انچارج سوریا خیل کی لاقانونیت کی انتہا کر دی والی بعض مقامی اخبارات میں لگنے والی خبروں میں پریس کلب اکوڑہ خٹک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنادینے او بعد از ر پریس کانفرس کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اکوڑہ پریس کلب میں نہ تو کوئی پریس کانفرنس ہوئی ہے اور نہ ہی اس احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دینے کا واقع ہوا ہے ۔ احتجاجی مظاہرہ دھرنا کسی سیاسی لیڈر کے حجرے یا کسی دوسرے مقام پر ہوا ہو۔اکوڑہ پریس کلب کے صحافیوں ممبران کو خبر نہیں ہے اس موقع پر اکوڑہ خٹک پریس کلب کے صدر جہان زیب خان نے ان عناصر کو خبردار کیا کہ اسی خبریں جو کسی دوسرے مقام پر ہوئی ہواور ان خبروں میں سنسنی پھیلانے کے لئے اکوڑہ پریس کلب حوالے سے شائع کر کے پولیس سے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہیتے ہوں تو اکوڑہ پریس کلب کے صدر اور عہدارون پر روز مذمت کرتے ہیں اور اسے عناصر اکوڑہ پریس کلب کو بدنام کرنے کی کوشش اور سازش کی جا رہے ہیں ان عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے مقامی عدالت سے عنقریب رجوع کرینگے