جرائم پیشہ عناصر کیلئے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں ،خائستہ رحمان

جرائم پیشہ عناصر کیلئے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں ،خائستہ رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ خائستہ رحمان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ آفراد کے لئے ملاکنڈ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ شر پسند عناصر اورمنشیات فروش راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی ۔ ملاکنڈ میں تھانہ کلچر تبدیل کردیا ہے اور اب تھانوں میں جرائم پیشہ آفراد کو قانون کے مطابق سزا ملے گی جبکہ شرفاء کو عزت دی جائیگی ۔جواء بازوں اور منشیات فروشوں کو راہ راست پر لانے کے لئے تبلیغی جماعت کے آرکان کی مدد لی جائیگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سخاکوٹ میں پریس کانفرنس اور تبلیغی جماعت کے آرکان جن میں حاجی یار محمد ، زاہد خان ، نوربادشاہ اور عمران خان شامل تھیں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز گل روز خان ، پوسٹ کمانڈر سخاکوٹ وہاب خان ، لائن آفیسر عمر واحد بھی موجود تھیں ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ ملاکنڈ میں پولیو مہم کو ہر صورت میں کامیاب بنائینگے جس کے لئے تمام اہلکاروں اور متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں کہ کسی کو پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے یا غفلت کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ رشوت اور کسی قسم کی غیر قانونی کام برداشت نہیں کرینگے اور اگر کسی کو غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ ملاکنڈ کوکرپشن فری ، پُر آمن اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے اور ہمیں خصوصی ہدایات دئیے گئے ہیں ۔ خائستہ رحمان نے کہا کہ سخاکوٹ اور درگئی کے درجنوں منشیات فروشوں اور جواء بازوں کو 3MPOکے تحت مختلف جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے اور اگر کسی کے خلاف منشیات فروشی ، جواء بازی یا دیگر جرائم کی شکایت موصول ہوئی تو ان کے خلاف سخت کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سخاکوٹ اور درگئی کے بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین آپ کیا جائیگا اور غیر قانونی تجاوزات کو ہر صورت ہٹایا جائیگا ۔ انہوں نے منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے تبلیغی جماعتوں ، میڈیا اور عوام سے تعاون کرنے کی آپیل بھی کی ۔