افغانیوں کو بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع

افغانیوں کو بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی ...

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)افغانیوں کو بغیر سفری دستاویزات پاکستان داخل ہونے کی ڈیڈ لائن میں مذید ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اس سے پہلے مقرہ ڈیڈلائن یکم مئی دی گئی تھی ،افغانیوں کو سہولت کیلئے توسیع دی گئی تاکہ وہ اپنے سفری دستاویزات مکمل کریں ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے اعلی حکام کے درمیان جو فیصلہ کیا گیاتھا کہ یکم مئی کے بعد کوئی افغانی شہری بغیر پاسپورٹ اور ویزہ پاکستان داخل نہیں ہو گا مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے ڈیڈلائن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تاکہ تمام افغان باشندے پاکستان داخل ہونے کیلئے سفری دستاویزات مکمل کریں اب یکم جون کے بعد سفری دستاویزات کے بغیر کو ئی افغانی باشندہ پاکستان داخل نہیں ہو گا اس سلسلے میں طورخم شہید موڑ میں ایک بورڈ بھی نصب کیا گیا ہے جس پر پشتواور فارسی زبان میں تمام افغانیوں مطلع کر دی گئی کہ یکم جون کے بعد کوئی افغانی شہری بغیر پاسپورٹ اور ویزہ پاکستان داخل ہونے کی کوشش نہ کریں اس سلسلے میں ایک افغان شہری گل آغا سکنہ کابل نے بتایا کہ افغانستان میں پاسپورٹ بنانے اور ویزہ لگانے میں بہت زیادہ مشکلات ہیں اور خصوصا افغانستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگو ں کو بہت زیادہ مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ان علاقوں میں پاسپورٹ بنانے اور ویزہ لگانے کیلئے کوئی سہولت موجو دنہیں ہیں اور جہاں پر یہ سہولت دی گئی ہے وہاں پر کبھی سٹاف کی کمی اور کبھی پاسپورٹ کاپیوں کی کمی کا سامنا کر نا پڑتا ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر