سعودی عرب میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد18.1ملین ہوگئی
جدہ (محمد اکرم اسد ) سعودی عرب میں 18.1 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے 55فیصد مکین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں سعودی عرب کا 34 واں نمبر ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق سعودی عرب میں فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 11 ملین ہے۔ سعودی عرب میں ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 9 ملین ہے ، انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 8.8 ملین ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں روزانہ صارفین 5 گھنٹے انٹرنیٹ پر صرف کرتے ہیں۔ ان میں موبائل پرتین گھنٹے صرف کرتے ہیں، اور 2 گھنٹے سوشل میڈیا پر صرف ہوتے ہیں۔