پشاور کے علاقے تہکال بالا میں بم حملہ

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں بم حملہ
پشاور کے علاقے تہکال بالا میں بم حملہ

  


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت  7 افراد زخمی ہوگئےجنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔مقامی میڈیا  کے مطابق پشاور میں تہکال بالا کے علاقے بر ہجرہ میں  موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم پھینکنے والے ایک حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ مقامی افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید : پشاور