اوباما کا وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ، چٹکلے سنا کر شرکاء کو خوب ہنسایا

اوباما کا وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ، چٹکلے سنا کر شرکاء کو خوب ...
اوباما کا وائٹ ہاؤس میں آخری سالانہ عشائیہ، چٹکلے سنا کر شرکاء کو خوب ہنسایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاؤس میں دیے گئے اپنے آخری سالانہ عشایے میں بھی خوب چٹکلے چھوڑے جنھیں سن کر شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔ امریکی صدر نے متعصب صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی کلاس لے لی، کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کمال کے آدمی ہیں، وہ عالمی رہنماؤں سے تو نہیں ملے لیکن انھیں مس سویڈن، مس آذر بائیجان اور دیگر حسیناؤں سے ملنے کا تجربہ ضرور ہے۔ اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کو خارجہ پالیسی کا تجربہ نہیں لیکن وہ ہوٹل اوردیگر دھندے بند کرانے اور کھلوانے کے ماہر ہیں۔ ٹرمپ گوانتاناموبے جیل بند کرانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عشائیے میں شرکت کیوں نہیں کی، البتہ ہوسکتا ہے کہ وہ اس وقت اسٹیک کھارہے ہوں یا ٹویٹر پرجرمن چانسلر انجیلا مرکل کی توہین کر رہے ہوں۔