'یونس نے معذرت کی تو معاف کیا، انگلینڈ عامر کو معافی دینے پر راضی ہوگیا:چیئرمین پی سی بی

'یونس نے معذرت کی تو معاف کیا، انگلینڈ عامر کو معافی دینے پر راضی ...
'یونس نے معذرت کی تو معاف کیا، انگلینڈ عامر کو معافی دینے پر راضی ہوگیا:چیئرمین پی سی بی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو ویزہ دینے کے لئے تیار ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان دو تین روز میں کر دیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ محمد عامر کو معافی دینے کے لئے تیار ہے، سلمان بٹ اور محمد آصف کے ویزہ مسائل کا جائزہ سلیکشن کے بعد لیں گے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اختیار ان کے پاس ہے، تاہم اس کا فیصلہ گورننگ بورڈ کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز کا مثبت جواب دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان رواں برس یو اے ای میں پنک بال کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان نے معذرت کی، اس لئے معاف کیا۔ دریں اثناء چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل ٹیموں میں اضافے کے لئے نجم سیٹھی کی اجازت کے طلبگار ہیں۔

مزید :

کھیل -