پشاور'تہکال میں مدرسے میں دستی بم حملہ19افراد زخمی،مقامی لوگوں کی فائرنگ سے زخمی حملہ آور گرفتار
پشاور(صباح نیوز)پشاور کے علاقے تہکال کے ایک مدرسے میں گھس کرنامعلوم افراد نے دستی بم حملہ میں 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حملہ آور مقامی لوگوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار لے لیا۔ دستی بم اس وقت پھینکا گیا جب مذہبی اجتماع کے بعد لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کوخیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس حملے میں اب تک 19افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دو مبینہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک مقامی لوگوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی حملہ آور کو حراست میں لے لیا تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس اور سی ٹی ڈی حکام حملہ کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں زخمی حملہ آور کی عمر 23 سے 25 سال کے درمیان ہے۔