پانامہ لیکس: سری لنکا کا تحقیقات کیلئے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان

پانامہ لیکس: سری لنکا کا تحقیقات کیلئے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان
پانامہ لیکس: سری لنکا کا تحقیقات کیلئے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان

  


کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے تحقیقات کیلئے خصوصی پینل تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔ جنوری میں برسراقتدار آنیوالی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کررکھا ہے۔ حکومت نے سابق صدر مہندا راجہ پاسکی اور انکے خاندان پر اربوں ڈالر بیرون ملک لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ جس کی حکومت تردید کرتی ہے۔ نئی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق صدر نے بڑے پیمانے پر غیرملکی قرضے لئے تھے۔ کولمبو نے گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف سے 1.5ارب ڈالر قرضے کا پروگرام محفوظ بنایا ہے۔ وزیر خزانہ راوی کا رونا نیک نے کہا اس معاملے میں ملوث ہر اس شخص سے تحقیقات کی جائے گی جس کا نام 9 مئی کو مہیا ہونے والے پانامہ پیپرز میں سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا ماضی کی حکومت 2013ءمیں آف شور لیکس کے نام سے سامنے آنیوالے سکینڈل میں آنے والے 46 سری لنکن شہریوں سے تحقیقات نہیں کر سکتی تھی۔

مزید : بین الاقوامی