پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبہ پر مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکارہے : قمر زمان کائرہ

پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبہ پر مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکارہے : قمر ...
پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کے مطالبہ پر مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکارہے : قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہے جس پر مسلم لیگ ن بوکھلاہٹ کا شکارہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام الزامات لگانا نہیں ہے بلکہ جو شخص بھی کرپشن کرے اس کو پکڑا جائے۔ ن لیگی رہنماوں کی جانب سے بلاول بھٹو سے متعلق سخت گفتگو کرنے پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -