ایک سال میں 25000 افغانی گرفتار، بیشتر ڈی پورٹ، جعلی شناختی کارڈ پر ہزاروں کیخلاف مقدمات در ج
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سال کے دوران ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم 25000 ہزار افغانیوں کو حراست میں لیا گیا اور ان میں سے بیشتر کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک گرفتار ہونے والے افغانیوں میں سے ہزاروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بھی بنا رکھے تھے جس پر 2100 افغانیوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔