اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن ، سندھ اسمبلی کا اجلاس سخت سکیورٹی میں شروع

اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن ، سندھ اسمبلی کا اجلاس سخت سکیورٹی میں شروع
اقرار الحسن کا سٹنگ آپریشن ، سندھ اسمبلی کا اجلاس سخت سکیورٹی میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن کی جانب سے گزشتہ دنوں کیے گئے سٹنگ آپریشن کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس انتہائی سخت سکیورٹی میں شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سینئر اینکر پرسن اقرارالحسن اور ان کی ٹیم کا ایک رکن سکیورٹی اہلکاروں کو پرفیوم کی بوتلیں دے کر سندھ اسمبلی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لانے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد پیر کے روز سندھ اسمبلی کا اجلاس انتہائی سخت سکیورٹی میں ہورہا ہے۔
سندھ اسمبلی میں لگائی گئی سکیورٹی کے باعث ارکان اسمبلی اور کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تین جگہ پر چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ کسی بھی شخص کی گاڑی اسمبلی میں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے اجلاس میں شرکت کرنے والوں کو پیدل ہی اندر جانا پڑرہا ہے۔