امریکا میں ماں کے پیٹ سے بچی چورنو سرباز خاتون کو 100 سال قید

امریکا میں ماں کے پیٹ سے بچی چورنو سرباز خاتون کو 100 سال قید
امریکا میں ماں کے پیٹ سے بچی چورنو سرباز خاتون کو 100 سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی) امریکا کی ایک عدالت نے ایک حاملہ خاتون کا پیٹ چاک کرکے اس کی بچی چوری کرنے کے لرزہ خیز واقعے میں ملوث امریکی خاتون ڈینیل لین کو 100 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈینیل لین پر الزام تھا کہ اس نے مارچ سنہ 2015 ءکو خود سے دس سال چھوٹی ایک امریکی خاتون کو بے ہوش کرنے کے بعد اس کے پیٹ سے آٹھ ماہ کا بچہ نکال لیا تھا اور خود فرار ہو گئی تھی۔ 36 سالہ ڈینیل نے انٹرنیٹ پر ایک شخص کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اسے ہونے والی بچی کے والد کے طور پر پیش کرنے کا ڈرامہ رچایا۔ اس کے بعد اس نے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار جاری کیا جس میں زچگی کے دوران استعمال ہونے والے کپڑے سستے داموں فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی۔ اس دوران حاملہ خاتون میچل امریکی ریاست کو لوراڈو کے شہر ”لانگ ماﺅنٹ “ میں واقع کپڑوں کی خریداری کیلئے ڈینیل کے گھر پہنچی ۔ بچے کی پیدائش کو ابھی تین ہفتے کا وقت باقی تھا ۔ نو سرباز خاتون نے ٹیبل لیمپ اٹھاکر اس کے سر میں مارا جس کے نتیجے میں میچل بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ اس کے بے ہوش ہوتے ہی ڈینیل لین نے ایک چھری سے اس کا پیٹ چاک کیا اور پیٹ سے بچی کو نکال کر فرار ہو گئی۔ میچل کو ہوش آیا تو وہ خون میں لت پت تھی اور اس کا پیٹ چاک تھا۔ اس نے تکلیف کی شدت میں طبی امدادی اداروں کو مدد کیلئے کال کی ۔اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کے پیٹ سے بچی نکال لی گئی ہے ۔ اس پر میچل کو بہت صدمہ پہنچا۔ اس نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کا پیدائش سے پہلے ہی نام تجویز کر رکھا تھا ۔ ماں کے پیٹ سے بچہ چوری کرنے کے انوکھے کیس کے منظر عام پرآنے کے بعد چور کی تلاش شروع ہوئی اور پولیس نے چند ہی روز میں نوسرباز خاتون کو گرفتار کر لیا۔ اس پر مقدمہ چلایا گیا اور اقدام قتل کے الزام میں اسے 48 سال جب کہ غیر قانونی طورپر بچہ چوری کے جرم میں 32 سال قید سمیت مجموعی طورپر ایک سوسال قید کی سزا سنائی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف -