جنوبی وزیرستان کے 4481خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں میں واپس پہنچ گئے

May 02, 2016 | 12:31 PM

ٹانک (آئی این پی ) آپریشن ضرب عضب کے باعث نقل مکانی کرنے والے جنوبی وزیرستان کے چارہزار چارسو اکیاسی خاندان پاک فوج کی حفاظت میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 2014 ءمیں شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے بعد آئی ڈی پیز کو عارضی طورپر بنوں اور دیگر علاقوںمیں رکھا گیا تھا۔ جنوبی وزیرستان کا علاقہ کلیئر ہونے کے بعد اب تک چار ہزار چارسو اکیاسی خاندان پاک فوج کے حفاظتی دستوں کے حصار میں گھروں کو واپس پہنچ گئے۔ پولیٹیکل ایجنٹس کے مطابق متاثرین کے چار ہزار چارسو اکیاسی خاندانوں میں مجموعی طورپر اٹھارہ ہزار آٹھ سو ننانوے افراد شامل ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے برکی قبائلی کی واپسی آج سے پانچ مئی تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں